ETV Bharat / bharat

کورونا کی دوسری لہر کے بعد معیشت ٹریک پر آ رہی ہے: سیتا رمن

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے دعویٰ کیا کہ ہندوستان کی معیشت کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بعد اب پٹری پر واپس لوٹ رہی ہے۔

کورونا کی دوسری لہر کے بعد معیشت ٹریک پر آ رہی ہے: سیتا رمن
کورونا کی دوسری لہر کے بعد معیشت ٹریک پر آ رہی ہے: سیتا رمن
author img

By

Published : Aug 16, 2021, 8:31 PM IST

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے نئی دہلی میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ’’کورونا وائرس کے سبب معیشت متاثر ہوئی تھی، لیکن اب یہ دوبارہ پٹری پر آ رہی ہے۔ تمام بڑے معاشی اشاریے سے ایسے ثبوت مل رہے ہیں۔ خوردہ مہنگائی 6 فیصد سے نیچے آ گئی ہے اور بجلی کی کھپت میں اضافہ ہوا ہے۔ مینوفیکچرنگ کی سرگرمیاں شروع ہو چکی ہیں۔‘‘

کورونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہونے والی ڈیمانڈ کو تیز کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ اس کے لیے پہلے ہی انتظامات کر لیے گئے ہیں۔ چھوٹے شہروں کے تاجروں کو ڈیڑھ لاکھ روپے تک آسان قرض دینے کے اقدامات کیے گئے ہیں جس سے ڈیمانڈ بڑھانے میں مدد مل رہی ہے۔

کاروبار میں آسانی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ریاستوں نے اس رفتار سے کام نہیں کیا جس رفتار کے ساتھ مرکزی حکومت نے اس سمت میں کام کیا ہے، جس کی وجہ سے ٹارگٹڈ نتائج حاصل کرنے میں کچھ مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں: جولائی میں تھوک مہنگائی میں زبردست اضافہ

انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر کسی بھی معیشت کو تقویت دینے کی پہلی مانگ ہوتی ہے اور مودی حکومت نے بڑے صنعتی علاقوں کو بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں سے جوڑنے پر زور دیتے ہوئے انفراسٹرکچر پلان کے ساتھ ساتھ ماسٹر پلان بھی تیار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: بین الاقوامی بازار میں قیمتوں میں نرمی کے باجود پیٹرول۔ ڈیزل کی قمیتں مستحکم

جی ایس ٹی کی شرحوں کو معقول بنانے کے بارے میں پوچھے جانے پر وزیر خزانہ نے کہا کہ اس سلسلے میں جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگوں میں پہلے بھی بات چیت کی گئی تھی لیکن ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں: سینسیکس 55 ہزار کا ہندسہ عبور کیا

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کی وجہ سے فی الحال ایسا ہوتا ہوا دکھائی نہیں دیتا لیکن اب جلد ہی جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.