نئی دہلی: نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے بھارتی پارلیمانی جمہوریت کو دنیا کی دیگر جمہوریتوں کے لیے رہنما قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئین میں درج اقدار کو فروغ دینے کا عزم کرنا چاہیے اور ایک ایسے بھارت کی تعمیر کی کوشش کرنی چاہیے جس کا تصورہمارے بانیوں نے کیا تھا۔ یوم دستور پر منعقد پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر دھنکھڑ نے کہا کہ مقننہ، عدلیہ اور ایگزیکٹو کے درمیان باہمی تعاون جمہوریت کے لیے اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ اختیارات کی علیحدگی کے اصول کی اہمیت کا اندازہ اس وقت ہوتا ہے جب مقننہ، عدلیہ اور ایگزیکٹومشترکہ طورپر اور یکجہتی سے کام کرتی ہیں۔ انہوں نے سب پر زور دیا کہ وہ سنجیدگی سے سوچیں اور ان باوقار اداروں کی قیادت میں غور و فکر کریں تاکہ آئین کی روح اور جوہر کے مطابق صحت مند ماحول تیار کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: Constitution Day: آج بھارت کا 73واں یوم دستور
یو این آئی