کشتواڑ: جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں راجوری حملہ کے بعد سکیورٹی فورسز کی جانب سے مسلسل تلاشی مہم جاری ہے۔ علاقے میں بھارتی فوج نے جنگجو مخالف آپریشن شروع کردیا ہے۔ اس دوران فوجی اہلکار لوگوں کے گھروں میں داخل ہوکر تلاشی لے رہے ہیں، جس کے سبب علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔
مزید پڑھیں:۔ Frisking in Lal Chowk Srinagar راجوری حملہ کے بعد لال چوک سرینگر میں راہگیروں کی جامہ تلاشی
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج نے ضلع کشتواڑ میں وی ڈی سی ممبران کو تربیت دی۔ ذرائع نے بتایا کہ ضلع میں جگہ جگہ بینکرس بنائے جارہے ہیں تاکہ سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔ سکیورٹی فورسز نے کشتواڑ کے دور دراز علاقے مڑواہ، واڑون اور چھاترو کے تمام گھروں میں تلاشی مہم شروع کردی ہے اور ساتھ میں مقامی پولیس کی مدد سے سکیورٹی فورسز نے ضلع کے تمام گاوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ وہیں لوگوں نے علاقے میں سرچ اوپریشن کو مزید بڑھانے کی اپیل کی ہے تاکہ جس سے کشتواڑ میں آپسی بھائی چارہ اور ترقیاتی کام تیزی سے آگے بڑھ سکے۔