ETV Bharat / bharat

بھارت کورونا سے پاک ہو جائے گا: اشونی چوبے - کو-ویکسن اور کووی- شیلڈ

بی جے پی کے رہنما نے ڈی سی جی آئی کی جانب سے کو-ویکسن اور کووی- شیلڈ کے ہنگامی استعمال کی منظوری دینے کا استقبال کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان ویکسین بنانے اور کورونا کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرے گا۔

india-will-become-corona-free-says-ashwini-choubey
بھارت کورونا سے پاک ہو جائے گا: اشونی چوبے
author img

By

Published : Jan 3, 2021, 4:58 PM IST

سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا اور بھارت بائیوٹیک کی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری ملنے کے بعد مرکزی وزیر مملکت برائے صحت و خاندانی بہبود اشوینی کمار چوبی نے کہا کہ بھارت کورونا سے پاک ہو جائے گا۔

بی جے پی رہنما نے کہا کہ یہ ہمارے ملک کے لئے ایک بڑی حصولیابی ہے۔ انہوں نے اس کے لیے ملک کے عوام، سائنسدانوں اور طبی کارکنان کو مبارکباد پیش کی۔

بکسر سے رکن پارلیمنٹ اشونی چوبے نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی رہنمائی میں بھارت نے کورونا کے خلاف بہادری سے جنگ لڑی ہے۔ ہفتہ کو 125 اضلاع میں 286 مقامات پر کورونا ویکسین کا ڈرائی رن (تمثیلی مشق) کیا گیا۔

Co-WIN ایپ پر اب تک پر تقریبا 75 لاکھ افراد نے اپنا اندراج کرایا ہے اور ویکسین کا ڈرائی رن پوری طرح کامیاب رہا۔ 2021 طبی مسائل کے خاتمے کا سال ہے اور اس میں بھارت اہم کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈی سی جی آئی نے کو-ویکسن اور کووی- شیلڈ کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے۔ چوبے نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں کورونا کے خلاف جنگ میں یہ ایک اہم کامیابی ہے۔

مزید پڑھیں:

کوویکسین اور کووی شیلڈ کے ہنگامی استعمال کی منظوری

بی جے پی رہنما کا یہ بیان بھارت میں سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا اور بھارت بائیوٹیک کی کورونا ویکسین کو ہنگامی صورتحال میں محدود استعمال کے لئے منظوری ملنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.