ETV Bharat / bharat

بھارت عالمی معیشت کو رفتار دے گا: جے شنکر - urdu news

وزیر خارجہ نے کہا کہ کووڈ دور کی مجبوریوں نے ہمیں زیادہ سے زیادہ ڈیجیٹل بنا دیا ہے۔ انفیکشن کے شکار اور ان کے رابطے میں آنے والے لوگوں کا پتہ لگانے اور ٹیکہ کاری کے رجسٹریشن، ہوم ڈلیوری، ورچوئل کالز، ورک فرام ہوم وغیرہ اس کی مثالیں ہیں۔

India will accelerate
India will accelerate
author img

By

Published : Jul 6, 2021, 10:34 PM IST

بھارت نے آج ہند بحر الکاہل خطے کے کاروبار کی دنیا کو آج یقین دلایا ہے کہ کووڈ کے بعد کے منظرنامے میں، بھارت ایک زیادہ معتبر اور پائیدار سپلائی چین کے ساتھ عالمی معیشت کو رفتار عطا کرنے والا مقام بنے گا اور پورا ہند بحر الکاہل خطہ اس سے مستفید ہو گا۔

وزیر خارجہ ایس جےشنکر نے یہاں انڈو پیسیفک بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا 'بھارت کووڈ کی دوسری لہر سے نکل رہا ہے اور اس ملک کو جلد ہی ایک بہت ہی مضبوط معاشی ریکوری نظر آئے گی۔ یہ ایک زیادہ مناسب اور کاروبار کے موافق جگہ بن جائے گا'۔

انہوں نے کہا 'بھارت عالمی معیشت میں نمو کے انجن کے طور پر اپنا کردار ادا کرتا رہے گا اور وہ کووڈ کے بعد کے منظرنامے میں ایک زیادہ قابل اعتماد اور پائیدار سپلائی چین کے ساتھ ابھرے گا جس کی دنیا کو بہت ضرورت رہے گی'۔

انہوں نے کہا 'کاروباری دنیا میں بین الاقوامی تعاون ایک بہتر دنیا میں سب سے اہم اصول ہوگا۔ ہند بحر الکاہل خطے میں یہ سرگرمی اور توانائی خاص طور پر جھلکتی ہے'۔

وزیر خارجہ نے کہا 'کووڈ دور کی مجبوریوں نے ہمیں زیادہ سے زیادہ ڈیجیٹل بنا دیا ہے۔ انفیکشن کے شکار اور ان کے رابطے میں آنے والے لوگوں کا پتہ لگانے اور ٹیکہ کاری کے رجسٹریشن، ہوم ڈلیوری، ورچوئل کالز، ورک فرام ہوم وغیرہ اس کی مثالیں ہیں۔ اس عمل میں نئے مواقع اور صلاحیتوں کا پتہ چلا اور اس کے خطرات بھی اجاگر ہوئے'۔

انہوں نے کہا 'آنے والے وقتوں میں تیز رفتار انٹرنیٹ، سائبر سیکیورٹی، ڈیجیٹل خواندگی، گہرے تکنیکی تعاون، علاقائی ای کامرس اور موثر ای گورننس آنے والے دنوں میں تبادلہ خیال کے مرکز میں آئے گے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.