ETV Bharat / bharat

دبئی میں ہونے والے ورلڈ ایکسپو میں بھارت حصہ لے گا - کننیکٹنگ مائنڈز

جتیندرسنگھ کے حوالے سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت خلائی شعبے میں اپنی صلاحیت کے علاوہ فارما، جواہرات اور زیورات، اسٹارٹ اپس، فوڈ پروسیسنگ، قدیم ورثہ اور ثقافت جیسے شعبوں میں بھی دنیا کے سامنے اپنی لیڈرشپ پیش کرے گا۔ ورلڈ ایکسپو کا اہتمام یکم اکتوبر 2021 سے 31 مارچ 2022 تک کیا جا رہا ہے۔

دبئی میں ہونے والے ورلڈ ایکسپو میں بھارت حصہ لےگا

author img

By

Published : Jun 15, 2021, 10:31 AM IST

مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے پیر کے روز کہا کہ بھارت اکتوبر سے مارچ تک دبئی میں ہونے والے ورلڈ ایکسپو میں حصہ لے گا۔ بھارت اس میں خلائی ٹکنالوجی سمیت 11 موضوعات کی نمائش کرے گا۔

سنگھ کے حوالے سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت خلائی شعبے میں اپنی صلاحیت کے علاوہ فارما، جواہرات اور زیورات، اسٹارٹ اپس، فوڈ پروسیسنگ، قدیم ورثہ اور ثقافت جیسے شعبوں میں بھی دنیا کے سامنے اپنی لیڈرشپ پیش کرے گا۔ ورلڈ ایکسپو کا اہتمام یکم اکتوبر 2021 سے 31 مارچ 2022 تک کیا جا رہا ہے۔

اس ایکسپو میں مجموعی طور پر 192 ممالک شرکت کریں گے جہاں بھارت خلائی ٹیکنالوجی سمیت 11 تھیمز کی نمائش کرے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کا عنوان "کنیکٹنگ مائنڈز، کریٹینگ دی فیوچر" ہے۔

واضح رہے کہ جتیندر سنگھ وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ہیں اور وہ محکمہ خلا کی نگرانی کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.