تیز گیند باز جسپریت بمراہ (42 رن پر پانچ وکٹ) کی بہترین گیند بازی Bumrah bowls India to Lead Against South Africa سے ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے اور فیصلہ کن ٹسٹ کے دوسرے دن پہلی اننگز میں 210 رن پر آؤٹ کر کے 13 رن کی برتری حاصل کی۔ہندوستان نے اپنے دوسری اننگز میں دن کا کھیل ختم ہونے تک دن کا کھیل ختم ہونے پر دونوں سلامی بلے بازوں کے وکٹ کھو کر57رن بنا لئے ہیں ۔
میانک اگروال سات رن بنا کر کگیسو ربادا کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے جبکہ لوکیش راہل 10 رن بنا کرمارکر یانسن کا شکار بنے ۔ دو وکٹ 24 رن پر گرنے کے بعد ویراٹ کوہلی اور چیتشور پجارا نے محاذ سنبھالا اور تیسری وکٹ کی ناٹ آؤٹ شراکتداری میں 33 رن جوڑے۔ اسٹمپ پر پجارا 31 گیندوں میں نو اور ویراٹ 39 گیندوں میں 14 رن بنانے کے بعد کریز پر موجود تھے ۔ جنوبی افریقہ کے گیند بازوں نے 17 اضافی رن دے کر ہندوستان کے اسکور کو آگے لے جانے میں اہم کردار ادا کیا۔
اس سے قبل بمراہ نے کل جنوبی افریقہ کے کپتان ڈین ایلگر کو آؤٹ کر دیا تھا اور آج انہوں نے چار وکٹ لے کر 23.3 اوور میں 42 رن دے کر پانچ وکٹ پورے کر لئے ۔ امیش یادیو نے 64 رن پر دو وکٹ، محمد شامی نے 39 رن پر دو وکٹ اور شاردول ٹھاکر نے 37 رن پر ایک وکٹ حاصل کی ۔
مزید پڑھیں:India Vs South Africa 3rd Test Match: وراٹ کے 79 رن کے باوجود بھارت 223 رن پرسمٹ گیا
میزبان جنوبی افریقہ نے صبح آٹھ اوور میں 17 رن پر ایک وکٹ کے اسکور سے آگے کھیلنا شروع کیا اور لنچ تک 27 اوور کھیلے اور 3.07 کے رن ریٹ کے ساتھ 83 رن جوڑے اور سکور کو 100 رن تک پہنچا دیا ۔ تاہم آج کے سیشن میں جنوبی افریقہ نے دو وکٹیں جلد ہی گنوا دیں ۔ نویں اوور کی دوسری گیند پر 17 کے سکور پرایڈم مارکرم کی وکٹ گری، اس کے بعد 21ویں اوور کی دوسری گیند پر 45 کے اسکور پر نائٹ واچ مین کیشو مہاراج آؤٹ ہوئے ۔ مارکرم جہاں ایک چوکے کی مدد سے 22 گیندوں پر آٹھ ، وہیں مہاراج 45 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 25 رن بنا کر آؤٹ ہوئے ۔
یواین آئی