بھارت نے روس میں ایک سرکاری یونیورسٹی میں ’خوفناک حملے‘ میں مارے گئے لوگوں کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔
ماسکو میں بھارتی سفارتخانے کے مطابق وہاں پڑھنے والے سبھی بھارتی طلبا طالبات محفوظ ہیں۔ وزیر خارجہ جے شنکر نے پرم اسٹیٹ میڈیکل یونیورسٹی میں صبح کے واقع پر ماسکو میں بھارتی سفارتخانے کے ٹوئٹ پیغام کو اپنی جانب سے بھی جاری کیا جس میں کہا گیا ہےکہ وہاں سبھی بھارتی طلبا محفوظ ہیں۔
سفارتخانے نے کہا کہ وہ مقامی افسران اور وہاں تعلیم حاصل کررہے بھارتی طلبا سے رابطہ میں ہیں۔ ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ ہم روس میں پرم اسٹیٹ یونیورسٹی میں خوفناک حملے سے ساکت ہیں۔ لوگوں کی موت پر ہم گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی تمنا کرتےہیں۔
ٹویٹ میں کہا گیا کہ بھارتی سفارت خانہ مقامی حکام اور وہاں موجود بھارتی طلبہ کے نمائندوں سے مسلسل رابطے میں ہے۔ سفارت خانے نے کہا ہے کہ ’پرم اسٹیٹ میڈیکل یونیورسٹی میں پڑھنے والے تمام طلباء محفوظ ہیں۔‘
روس سے موصولہ رپورٹوں میں پرم شہر کے حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پیر کی صبح ایک بندوق بردار نے یونیورسٹی میں اندھا دھند فائرنگ کی۔ اس حملے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: روسی یونیورسٹی میں فائرنگ سے کم از کم 8 افراد ہلاک
مقامی حکام کے حوالے سے بتایا گیا کہ حملہ آور کو قابو میں کر لیا گیا ہے۔
اس واقعے کی ویڈیو فوٹیج میں ، حملے کے وقت ، کچھ لوگوں کو اپنی جان بچانے کے لیے یونیورسٹی کی عمارت کی کھڑکیوں سے کودتے ہوئے دیکھے جا سکتاہے۔