بھارت میں گزشتہ روز کے مقابلے کورونا کیسز میں کمی ہوئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں 2 لاکھ 9 ہزار 268 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ New Corona cases in India
وہیں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے 959 افراد کی موت ہوئی ہے۔ گزشتہ روز کے مقابلے 24 ہزار 363 کیسز کم آئے ہیں۔ New Covid Death in India
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 لاکھ 62 ہزار 628 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ Total corona Recoveries in India
بھارت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی کُل تعداد 18 لاکھ 31 ہزار 268 ہو گئی ہے۔ یہ معلومات مرکزی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار میں دی گئی ہے۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ Indian Council of Medical Research کے مطابق گزشتہ روز بھارت میں 13 لاکھ 31 ہزار 198 سیمپل ٹیسٹ کیے گئے۔
اب تک بھارت میں کُل 72 کروڑ 89 لاکھ 97 ہزار 813 نمونوں کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: COVID Booster Dose for Healthy Kids, WHO Explanation: صحت مند بچوں کے لیے کووڈ بوسٹر ڈوز کی ضرورت پر ڈبلیو ایچ او کی وضاحت
مرکزی وزارت صحت کے مطابق اب تک ملک بھر میں کورونا ویکسین کی 166 کروڑ 3 لاکھ 96 ہزار 227 خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ Total Vaccination in India