بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 30,093 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور انفیکشن کی وجہ سے 374 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کل معاملات بڑھ کر 3,11,74,322 ہوگئے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر4,14,482 اموات ہوچکی ہیں۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
محکمہ صحت کے مطابق ملک میں اس وقت 4,06,130 فعال کیسز ہیں۔ جبکہ اس دوران 45,254 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 3,03,53,710 ہوگئی ہے۔
وہیں ملک میں کورونا وائرس کے اب تک 41,18,46,401 تک ویکسینیشن کی جا چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی نگرانی والے اسرائیلی اسپائی ویئر میں عمران خان کا نمبر شامل: میڈیا رپورٹ
بھارت میں کورونا وائرس کی تازہ صورت حال پر ایک نظر
فعال کیسز: 4,06,130
کل کیسز: 3,11,74,322
اموات کی تعداد: 4,14,482
کل ویکسینیشن:41,18,46,401
کل صحتیاب افراد: 3,03,53,710