بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 29,689 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور انفیکشن کی وجہ سے 415 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کل معاملات بڑھ کر 3,14,40,951 ہوگئے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 4,21,382 اموات ہوچکی ہیں۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 42,363 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,06,21,469 ہوگئی ہے جب کہ کل ایکٹیو کیسز 3,98,100 ہیں۔ تاہم ملک میں ویکسینیشن کی کل تعداد 44,19,12,395 ہوگئی ہے۔
بھارت میں کورونا وائرس کی تازہ صورت حال ایک نظر میں:۔
کل صحتیاب افراد: 3,06,21,469
کل ویکسینیشن:44,19,12,395
اموات کی تعداد: 4,21,382
کل کیسز: 3,14,40,951
فعال کیس: 3,98,100
یہ بھی پڑھیں: عالمی ہیڈ اینڈ نیک کینسر ڈے آج، اکثر مریض ایڈوانس مرحلے میں پہنچتے ہیں ہسپتال