نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آٹھ ریاستوں اور تین مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس (کووڈ-19) وبا کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعرات کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 218.84 کروڑ ویکسین لگائی گئیں۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 2529 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,46,04,463 ہو گئی ہے اور اس دوران کورونا کے ایکٹو کیسز میں 1036 کی کمی آئی ہے۔ جس سے کل معاملے کم ہوکر 32282 رہ گئے ہیں اور فعال معاملوں کی شرح 0.07 فیصد ہے۔India Corona Update
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا سے 3 ہزار 553 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، اس کے ساتھ ہی کورونا سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 40 ہزار 436 ہو گئی ہے اور اسی عرصے میں 4 مریضوں کی کورونا سے موت ہوئی۔ وباسے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 528745 ہو گئی ہے اور اموات کی شرح 1.19 فیصد اور صحت مندوں کی شرح 98.74 فیصد ہے۔
قومی راجدھانی میں کووڈ-19 انفیکشن کے 21 معاملے بڑھ کر 380 ہو گئے ہیں۔ اس وبا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 1976863 ہوگئی۔ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 26503 ہو گئی ہے اور اسی عرصے میں کیرالہ میں کورونا سے متاثرہ 408 کیسز کم ہونے کے بعد ایکٹو کیسز 7743 تک رہ گئے ہیں اور اس وائرس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 6731196 ہو گئی ہے۔ ایک مریض کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 71218 ہو گئی۔
کرناٹک میں کووڈ-19 انفیکشن کے 33 معاملے بڑھ کر 2770 ہو گئے ہیں اور اب تک 4022243 لوگ اس وبا سے آزاد ہو چکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 40286 ہے۔
مغربی بنگال میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 224 ایکٹو کیسز کم ہو کر 2449 رہ گئے ہیں۔ اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 2091266 ہو گئی ہے اور ایک مریض کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 21511 ہو گئی ہے۔
تمل ناڈو میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا کے 84 معاملوں کی کمی کے بعد ریاست میں ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہو کر 5172 ہو گئی ہے اور اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 3542208 رہ گئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 38047 رہی۔
مہاراشٹر میں کورونا کے 61 ایکٹیو کیسز کی کمی کے ساتھ ہی مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ایکٹو کیسز کی تعداد 2654 پررہ گئی ہے۔ اس وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 7972252 ہوگئی ہے اور اموات کی تعداد 148349 پر مستحکم ہے۔
اڈیشہ میں بھی 103 فعال کیسوں میں کمی کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد کم ہو کر 825 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 1324570 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے میں مرنے والوں کی تعداد 9198 پر مستحکم ہے۔
میزورم میں 24 ایکٹو کیسز بڑھ کر 102 ہو گئے ہیں اور اب تک 237698 لوگ اس وبا سے آزاد ہو چکے ہیں اور راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران کسی بھی مریض کی موت نہ ہونے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 723 پر مستحکم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Covid Vaccination Campaign کووڈ ویکسینیشن میں 218.84 کروڑ سے زیادہ ویکسین لگیں
یو این آئی