بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 12 ہزار 514 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں تو وہیں 251 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فعال کیسز 1,58,817 ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق اب تک ملک میں کورونا کی وجہ سے 4 لاکھ 58 ہزار 437 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
بھارت میں کورونا وائرس کی تازہ صورتِ حال پر ایک نظر:۔
کل ویکسینیشن:1,06,31,24,205
کل صحتیابی: 3,36,68,560
اموات کی تعداد: 4,58,437
کل کیسز:3,42,85,814
فعال کیسز:1,58,817