بھارت میں کورونا کیسز دن بہ دن کم ہورہے ہیں۔ منگل کے روز بھی کورونا کے کم کیسز درج کیے گئے ہیں۔ منگل کی صبح وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 12,428 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں، جو گزشتہ 238 دنوں میں سب سے کم ہے۔ جبکہ کورونا سے 356 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ دوسری جانب صحت یابی کی شرح کے بارے میں بات کریں تو یہ 98.19 فیصد ہے جو کہ گزشتہ مارچ 2020 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15 ہزار 951 کورونا مریض صحت یاب ہوئے، مجموعی صحت یابی کی بات کریں تو اب تک ان کی تعداد 3 کروڑ 35 لاکھ 83 ہزار 318 ہو گئی ہے۔
وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے 1 لاکھ 63 ہزار 816 ایکٹو کیسز ہیں جو دن بہ دن کم ہو رہے ہیں جب کہ اب تک 3 کروڑ 76 لاکھ افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
بھارت میں کورونا وائرس کی تازہ صورتِ حال ایک نظر میں:۔
کل ویکسینیشن:1,02,94,01,119
کل کیسز: 3,42,02,202
اموات کی تعداد:4,55,068