ETV Bharat / bharat

کورونا کی دوسری لہر کا قہر جاری، نئے معاملوں کی تعداد تین لاکھ سے زیادہ - ملک میں تین لاکھ سے زائد معاملے درج

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 314835 نئے کیسز کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 59 لاکھ 30 ہزار 965 ہوگئی ہے۔

نئے معاملوں کی تعداد تین لاکھ سے زیادہ
نئے معاملوں کی تعداد تین لاکھ سے زیادہ
author img

By

Published : Apr 22, 2021, 10:13 PM IST

ملک میں کورونا کی دوسری لہر قہر برپا کر رہی ہے اور پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے تین لاکھ سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ دوسرے دن دو ہزار سے زیادہ متاثرہ افراد کی موت ہوئی ہے۔

دریں اثنا ملک میں بدھ کے روز 2211334 افراد نے کورونا کا ٹیکہ لگوایا تھا اور اب تک 13 کروڑ 23 لاکھ 30 ہزار 644 افراد کی ٹیکہ کاری کی جاچکی ہے۔

جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 314835 نئے کیسز کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 59 لاکھ 30 ہزار 965 ہوگئی ہے۔ فعال معاملات میں مسلسل اضافے کی وجہ سے ان کی تعداد بڑھ کر 2291428 ہوگئی ہے۔

دوسری طرف ریکارڈ 178841 مریض صحتمند بھی ہوئے جنہیں ملاکر اب تک ایک کروڑ 34 لاکھ 54 ہزار 880 افراد نے کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔ اسی عرصے میں مزید 2104 مزید مریضوں کی موت سے اس مرض سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 184657 ہوگئی ہے۔

ملک میں ریکوری کی شرح 84.46 اور فعال کیسوں کی شرح بڑھ کر 14.38 ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح کم ہوکر 1.16 ہوگئی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.