تین دن سے ملک میں کورونا وائرس کے 16 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔ اسی کے ساتھ فعال کیسز میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جس سے اس کی شرح بڑھ کر 1.44 فیصد ہوگئی ہے۔
دریں اثنا ملک میں اب تک ایک کروڑ 42 لاکھ 42 ہزار 547 افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 16،488 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جس سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 10 لاکھ 79 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ اس سے قبل 25 فروری کو 16،738 اور 26 فروری کو 16،577 کیسزرپورٹ ہوئے تھے۔
ہفتہ کی صبح وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 'گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12،771 مریض صحت مند ہوئے اور اب تک ملک میں ایک کروڑ سات لاکھ 63 ہزار 451 افراد شفایاب ہوچکے ہیں'۔
یہ بھی پڑھیے
وزیر اعظم مودی عالمی توانائی اور ماحولیاتی قیادت کے ایوارڈ سے ہوں گے سرفراز
ایکٹیو کیسز کی تعداد 3604 سے بڑھ کر 1.59 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران اس جان لیوا وبا سے 113مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 938 ہوچکی ہے ۔ ملک میں کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 97.14 فیصد، ایکٹیو کیسز کی شرح 1.44 فیصد جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.42 فیصد ہے۔