ETV Bharat / bharat

Covid Deaths Update: ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد پانچ لاکھ سے تجاوز - کورونا وائرس کی خبر

مرکزی وزارت صحت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا انفیکشن (کووڈ-19) کے 7946 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ انفیکشن کی یومیہ شرح 2.98 فیصد ہے۔Covid Deaths Update

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 1, 2022, 2:25 PM IST

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وبا سے 25 لوگوں کی موت سے اموات کی تعداد 5 لاکھ 27 ہزار 911 ہوگئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعرات کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 212.52 کروڑ ویکسین دی گئی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا انفیکشن (کووڈ-19) کے 7946 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ انفیکشن کی یومیہ شرح 2.98 فیصد ہے۔Covid Deaths Update

وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 9828 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک کل 43845680 لوگ کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.67 فیصد ہے۔ فعال کیسز کی شرح 0.14 فیصد ہے۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 266477 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک میں کل 88.61 کروڑ سے زیادہ کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

کیرالہ میں 851 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 9248 ہو گئی ہے۔ اس سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 6675864 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے ایک بھی مریض کی موت نہ ہونے سے اموات کی تعداد 70831 پر مستحکم ہے۔ اس دوران مغربی بنگال میں 36 ایکٹو کیسز کی کمی کی وجہ سے، ان کی کل تعداد کم ہو کر 2525 ہو گئی۔ ریاست میں اب تک 2083060 لوگ اس وبا سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 21465 پر برقرارہے۔

اوڈیشہ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 368 ایکٹیو کیسز کم ہوئے ہیں، جس سے ان کی کل تعداد کم ہو کر 1667 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 1316814 لوگ اس وبا سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔ مرنے والوں کا اعدادوشمار بڑھ کر 9176 ہو گیا ہے۔

پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 81 ایکٹو کیسز میں کمی آئی ہے جس سے ان کی کل تعداد 1055 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 761511 افراد شفایاب ہوچکے ہیں اورہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 17900 ہو گئی ہے۔

مہاراشٹر میں 269 ایکٹیو کیسز کم ہونے کی وجہ سے ان کی کل تعداد 10633 پر آ گئی ہے، یہاں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 7941458 اورہلاکتوں کی 148247 ہو گئی ہے۔

قومی دارالحکومت میں کورونا ایکٹیو کیسز 214 کم ہو کر 2012 رہ گئے ہیں اور اب تک 1971136 لوگ کورونا کی وبا سے آزاد ہو چکے ہیں۔ اس وبا کی وجہ سے مزید دو مریضوں کی موت کے بعد ریاست میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 26469 ہو گئی ہے۔

کرناٹک میں 330 ایکٹیو کیسز کم ہونے کی وجہ سے ان کی تعداد کم ہو کر 6445 ہو گئی ہے اور اس وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 4004866 ہو گئی ہے جبکہ جان گنوانے والوں کا اعدادوشماربڑھ کر 40243 ہو گیا ہے۔

تمل ناڈو میں کورونا کے 34 ایکٹیو کیسز میں کمی کے باعث ان کی تعداد 527 پر آ گئی ہے اور اب تک 3525495 لوگ اس وبا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اموات کی تعداد 38035 پر مستحکم ہے۔

تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 193 ایکٹیو کیسز کم ہونے کے بعد ان کی کل تعداد 1545 تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران 338 افراد اس بیماری سے صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 828822 ہوگئی ہے اور اموات کا اعدادوشمار 4111 پر برقرار ہے۔

ہریانہ میں 245 ایکٹیو کیسز کم ہو کر 1537 ہو گئے ہیں۔ اس دوران 492 افراد صحت یاب ہونے کے بعد اس سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 1039905 ہو گئی ہے۔ اس دوران ریاست میں اس مہلک سے کسی مریض کی موت نہ ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 10683 پر برقرار ہے۔

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں کورونا انفیکشن کے 100 ایکٹو کیسز میں کمی کے ساتھ ان کی کل تعداد کم ہو کر 1091 ہو گئی ہے۔ اس سے نجات پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 471911 تک پہنچ گئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 4782 پر مستحکم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Coronavirus Update ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.