ETV Bharat / bharat

ملک میں کورونا کے 199 نئے معاملے - ملک میں کورونا کے حالات

جمعرات کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں فعال کیسز کی تعداد 144 کم ہو کر 2,687 رہ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,31,886 ہو گئی ہے۔

ملک میں کورونا کے نئے معاملے
ملک میں کورونا کے نئے معاملے
author img

By

Published : Jun 8, 2023, 1:40 PM IST

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 199 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اسی عرصے میں دو مریضوں کی موت ہوئی ہے اس دوران ملک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10,680 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں ملک میں اب تک 2,20,67,28,000 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے جمعرات کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں فعال کیسز کی تعداد 144 کم ہو کر 2,687 رہ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,31,886 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 341 کے اضافے کے ساتھ 4,44,57,720 تک پہنچ گئی ہے۔

مزید پڑھیں: Eye Specialist Dr Pranav Gupta Interview ماہرامراض چشم پرینو گپتا سے خاص بات چیت

Lung Diseases فضائی آلودگی ہمارے پھیپھڑوں کو کیوں اور کیسے متاثر کرتی ہے؟
ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پڈوچیری میں ایکٹو کیسز کی تعداد میں سات کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ بالترتیب کرناٹک، چار، راجستھان تین، مدھیہ پردیش دو، چنڈی گڑھ، گجرات اور ناگالینڈ میں ایک ایک کیس کا اضافہ ہوا ہے۔ 24 گھنٹوں میں اروناچل پردیش، بہار، چنڈی گڑھ، دہلی، گوا، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، کیرالہ، مہاراشٹر، میزورم، اڈیشہ، پنجاب، سکم، تامل ناڈو، تلنگانہ، تریپورہ، اتراکھنڈ، اتر پردیش اور مغربی بنگال میں گزشتہ دنوں کورونا کے کیسز میں کمی درج کی گئی۔ اسی عرصے میں مہاراشٹر اور اتراکھنڈ میں ایک ایک مریض کی کورونا سے موت ہوئی ہے۔
یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.