ETV Bharat / bharat

Earthquake In Afghanistan: ہم اس مشکل وقت میں افغانستان کی مدد کے لیے تیار ہیں، بھارت - بھارت افغانستان کی مدد کے لئے تیار

افغانستان میں آئے زلزلے کے سبب ہونے والی تباہی سے نجات دلانے کے لئے بھارت نے تعاون کا ہاتھ بڑھایا ہے۔ بھارت کا کہنا ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں افغانستان کے لوگوں کی مدد کے لیے تیار ہے۔

ہم اس مشکل وقت میں افغانستان کی مدد کے لیے تیار ہیں، بھارت

author img

By

Published : Jun 24, 2022, 11:29 AM IST

اقوام متحدہ: افغانستان میں شدید زلزلے سے ہونے والی تباہی کے درمیان بھارت نے کہا ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں افغانستان کے لوگوں کی مدد کے لیے تیار ہے۔ افغانستان میں شدید زلزلے کے نتیجے میں 1000 کے قریب افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہزاروں گھر تباہ ہو چکے ہیں۔ جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔ اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندے ٹی ایس ترومورتی نے جمعرات کو افغانستان کے بارے میں سلامتی کونسل کی میٹنگ میں کہا کہ میں متاثرین اور ان کے اہل خانہ اور افغانستان میں شدید زلزلے سے متاثر ہونے والے ہر فرد کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کرنا چاہتا ہوں۔ بھارت افغانستان کے لوگوں کے دکھ کو سمجھتا ہے اور اس مشکل وقت میں مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

اس سے قبل وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے ٹویٹ کیا تھا۔ افغانستان کے لوگوں کے لیے بھارت کی جانب سے زلزلہ سے متعلق امداد کی پہلی کھیپ کابل پہنچ گئی ہے۔ اسے وہاں بھارتی ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے اور ابھی مزید مدد بھیجی جائے گی۔ بدھ کی صبح افغانستان کے وسطی علاقے میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا۔ اس کا اثر صوبہ پکتیکا کے چار اضلاع گیان، برملا، ناکہ اور جروک کے ساتھ ساتھ صوبہ خوست کے سپیرا ضلع میں بھی دیکھا گیا۔

اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے ادارے یونائیٹڈ نیشن آفس فار دی کوآرڈینیشن آف ہیومینٹیرین افیئرز (او سی ایچ اے) نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ جس کے سبب کم از کم 1000 افراد ہلاک اور بہت سے بے گھر ہو چکے ہیں۔ تقریباً دو ہزار مکانات تباہ ہو چکے ہیں۔ ترومورتی نے کہا کہ بھارت نے سلامتی کونسل کی قرارداد 2615 کی حمایت کی ہے، جو افغانستان کو انسانی امداد فراہم کرتا ہے اور ساتھ ہی اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ادارہ سلامتی کونسل کے فنڈز کے ممکنہ غلط استعمال اور دی گئی چھوٹ کے کسی بھی غلط استعمال کی نگرانی کرتا رہے۔ترومورتی نے زور دے کر کہا کہ ہمیشہ کی طرح افغانستان کے بارے میں بھارت کا رویہ اس کی تاریخی دوستی اور افغانستان کے لوگوں کے ساتھ خصوصی تعلقات پر مبنی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Key Role in Helping Afghanistan: افغانستان کی امداد میں ترکیہ اور پاکستان کا اہم کردار، اقوام متحدہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.