ETV Bharat / bharat

بھارت آئی سی سی ٹیسٹ چمپیئن شپ کے فائنل میں - آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل

احمدآباد کے مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو اننگز اور 25 رنز سے شکست دے کر آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

india in the final of the icc test championship
بھارت آئی سی سی ٹیسٹ چمپیئن شپ کے فائنل میں
author img

By

Published : Mar 6, 2021, 4:17 PM IST

Updated : Mar 6, 2021, 5:23 PM IST

احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آخری ٹیسٹ میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو اننگز اور 25 رنز سے شکست دے کر 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 3-1 سے جیت لی ہے۔

ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 205 رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں ٹیم انڈیا کے پہلی اننگز میں 365 رنز بنانے کی وجہ سے بھارت کو 160 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔ اس کے بعد انگلش ٹیم اپنی دوسری اننگز میں محض 135 رنز ہی بنا سکی۔

بھارت کی جانب سے اشون اور اکشر پٹیل نے 5-5 وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ کی جانب سے لارنس نے سب سے زیادہ 50 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ جو روٹ صرف 30 رنز بنا سکے۔

آخری ٹیسٹ میں بہترین بلے بازی کرتے ہوئے سینچری بنانے والے وکٹ کیپر بلے باز ریشبھ پنٹ کو مین آف دی میچ جبکہ سیریز میں بہترین آل راونڈر کا مظاہرہ کرنے والے روی چندرن اشون کو مین آف دی سیریز کے خطاب سے نوازا گیا۔

اس فتح کے ساتھ ہی بھارتی ٹیم آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ جہاں اس کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ چمپیئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل میں بھارت 72.2 فیصد پوائنٹس کے ساتھ پہلے مقام پر ہے، جبکہ نیوزی لینڈ 70 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

انگلینڈ کو شکست دینے سے قبل بھارت نے رواں سال کے شروع میں آسٹریلیا کو اس کے گھر میں 2-1 سے شکست دی تھی۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل اس سال 18 سے 22 جون تک لندن کے تاریخی میدان لارڈز میں کھیلا جائے گا۔

Last Updated : Mar 6, 2021, 5:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.