ETV Bharat / bharat

بھارت نے کورونا بحران میں ہماری مدد کی، ویسے ہی اب ہم کریں گے:بائیڈن

author img

By

Published : Apr 26, 2021, 1:26 PM IST

امریکہ کے اعلی قانون ساز بائیڈن انتظامیہ سے مسلسل اپیل کر رہے ہیں کہ وہ اس کورونا بحران میں بھارت کو صحت سے متعلق امداد فراہم کریں۔ بائیڈن نے کہا، بھارت نے کورونا بحران میں ہماری مدد کی، اب ہم کریں گے۔

بھارت نے کورونا بحران میں ہماری مدد کی، ویسے ہی اب ہم کریں گے:بائڈن

امریکی صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کملا ہریس نے بھارت کو مہلک وبا کورونا وائرس پر قابو پانے میں مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

biden tweet
biden tweet

بائیڈن نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ جس طرح بھارت نے امریکہ کو امداد بھیجی تھی جب عالمی وبا شروع ہونے کے ساتھ ہی ہمارے اسپتالوں پر دباؤ بہت بڑھ گیا تھا، اسی طرح ہم ضرورت کے اس وقت میں بھارت کی مدد کے لئے پرعزم ہیں۔

kamala harris tweet
kamala harris tweet

امریکی صدر بھارت میں پیش آنے والی پیشرفتوں پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔ کملا ہریس نے بھی ٹویٹ کیا اور لکھا کہ امریکہ میں کووڈ 19 کے انفیکشن تشویشناک اضافے کے دوران اضافی مدد اور سامان بھیجنے کے لئے بھارتی حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ مدد دینے کے علاوہ 'ہم بھارت کے صحت عملہ اور اس کے شہریوں کے لئے بھی دعا کر رہے ہیں۔'

بائیڈن اور ہریس کے ٹویٹس بھارت میں حالیہ کووڈ 19 کے مہلک پھیلاؤ کے بعد امریکی اعلی قیادت کی جانب سے پہلا ردعمل ہیں۔

امریکہ کے اعلی قانون سازوں نے بائیڈن انتظامیہ سے مسلسل اپیل کی ہے کہ وہ اس بحران میں بھارت کو صحت سے متعلق امداد فراہم کریں۔

جب ملک میں پارلیمنٹ کے سیاسی خیالات کو لیکر دو مخالف خیموں میں تقسیم ہے، اسی صورت حال میں ایک غیر معمولی اقدام میں حکمران ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن پارلیمنٹ مارک وارنر اور حزب اختلاف کی ریپبلکن پارٹی کے جان کورنن نے مشترکہ طور پر وائٹ ہاؤس کو طلب کر بھارت کو امداد فراہم کرنے کو کہا ہے۔

وارنر نے کہا کہ سینیٹ کی بھارت کوکس کے شریک سربراہ ہونے کے ناطے، ہم اپیل کرتے ہیں کہ کووڈ 19 کے بحران کے دوران بھارت کو مدد کے لئے ہر ممکن کوشش کریں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ سے پانچ ٹنز آکسیجن کی کھیپ بھارت روانہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.