ETV Bharat / bharat

PM Modi On Country Development بھارت کو دنیا کی توقعات پر پورا اترنا ہے، وزیر اعظم مودی - وزیر اعظم نریندر مودی

وزیر اعظم مودی آج بھیلواڑہ میں خطاب کے دوران کہا کہ پوری دنیا بڑی امیدوں کے ساتھ بھارت کی طرف دیکھ رہی ہے، بھارت نے جس طرح اپنی طاقت دکھائی ہے اس سے بہادروں کی سرزمین کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 28, 2023, 4:55 PM IST

بھیلواڑہ: وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کی ترقی کے لئے متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت بتاتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت دنیا کے ہراسٹیج پر اپنی بات ڈنکے کی چوٹ پر کہتا ہے اور دوسرے ممالک پر اس کا انحصار بھی کم ہو رہا ہے لیکن ہمیں اپنے عزم کو ثابت کرتے ہوئے بھارت کے تئیں دنیا کی توقعات پر پورا اترنا ہے۔ مودی آج بھیلواڑہ کے آسیند ضلع کے مالاسیری ڈونگری میں بھگوان دیونارائن کے 1111 ویں اوتار کے دن پر منعقد ایک بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے بھگوان دیونارائن کے پیغامات اور تعلیمات کو آگے بڑھانے کی ضرورت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ گجر برادری کی نئی نسل کے نوجوانوں کو بھگوان دیو نارائن کے پیغامات اور تعلیمات کو طاقت کے ساتھ آگے بڑھانا چاہیے۔ اس سے گجر برادری بااختیار ہوگی اور ملک کو آگے لے جانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ 21ویں صدی کا یہ دور بھارت اور راجستھان کی ترقی کے لیے اہم ہے۔ ہمیں متحد ہو کر ملک کی ترقی کے لیے کام کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا بڑی امیدوں کے ساتھ بھارت کی طرف دیکھ رہی ہے، بھارت نے جس طرح اپنی طاقت دکھائی ہے اس سے بہادروں کی سرزمین کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا کے ہر بڑے پلیٹ فارم پر ڈنکے کی چوٹ کہتا ہے اور دوسرے ممالک پر اپنا انحصار کم کر رہا ہے۔ جو بھی ملک کے خلاف ہو ہمیں اس سے دور رہنا ہے اور اپنے عزم کو ثابت کرتے ہوئے دنیا کی توقعات پر پورا اترنا ہے۔وزیر اعظم نے کہا 'مجھے یقین ہے کہ بھگوان دیو نارائن کے آشیرواد سے ہم سب یقینی طور پر کامیاب ہوں گے۔ سب مل کر محنت کریں گے اور کامیابی سب کی کوششوں سے ملے گی۔'

ثقافت کی خدمت میں گجر برادری کی بہنوں اور بیٹیوں کے عظیم تعاون کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ ایسے لاتعداد جنگجوؤں کو وہ عزت نہیں مل سکی جو انہیں ملنی چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ آج کا نیا بھارت پچھلی دہائیوں کی ان غلطیوں کو بھی سدھار رہا ہے اور جن لوگوں نے بھارت کی ترقی اور بھارت کی ثقافت کو مضبوط بنانے میں تعاون کیا ہے انہیں سامنے لایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Birth Anniversary of Lord Devnarayan: وزیراعظم شری دیونارائن کی 1111 ویں سالگرہ میں شرکت کریں گے

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.