ETV Bharat / bharat

قطر کی سپریم کورٹ میں 60 دن کے اندر اپیل دائر کی جائے گی: وزارت خارجہ - قطر

Indian Navy officers in Qatar قطر میں مجرم قرار دیے گئے بھارتی بحریہ کے آٹھ سابق افسران کی سزا کے خلاف وہاں کی سپریم کورٹ میں 60 دنوں کے اندر اپیل کی جائے گی۔ 28 دسمبر کو قطر کی عدالت نے سزائے موت پانے والے بھارتی بحریہ کے آٹھ سابق افسران کی سزاؤں کو قید کی مختلف مدتوں میں تبدیل کر دیا تھا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 4, 2024, 8:15 PM IST

نئی دہلی: وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے آج ایک باقاعدہ بریفنگ میں قطری اپیل کورٹ کے 28 دسمبر کے فیصلے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا، "ہماری قانونی ٹیم کے پاس قطر کی اپیل کورٹ کا فیصلہ ہے جو کہ خفیہ ہے۔" قطر کی سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کے لیے 60 دن کا وقت ہے۔ ہم سپریم کورٹ میں اپیل کریں گے۔ ہم اہل خانہ اور قانونی ٹیم کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ 28 دسمبر کو اپیل کورٹ نے قطر میں جاسوسی کے الزام میں آٹھ سابق بحریہ افسران کو سزائے موت سنائے جانے کے معاملے میں اپنا فیصلہ سنایا تھا اور ان کی سزاؤں کو قید کی مختلف مدتوں میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔ جب یوکرین روس جنگ کے دوران ہندوستانی ساختہ توپ کے گولے ملنے کی خبروں پر وضاحت طلب کی گئی تو مسٹر جیسوال نے واضح طور پر کہا، "ہم نے یوکرین کو کوئی گولہ بارود نہیں بھیجا ہے۔"

کینیڈین صوبے برٹش کولمبیا میں ہندوستانی نژاد لوگوں کو بھتہ خوری کی دھمکی آمیز کال موصول ہونے کی خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ انہیں اس سلسلے میں کوئی خاص اطلاع نہیں ملی ہے لیکن اگر کینیڈا میں ہندوستانیوں کو بھتہ خوری کی کالیں موصول ہو رہی ہیں، یہ واقعی تشویشناک بات ہے۔

22 جنوری کو اجودھیا کے شری رام مندر میں پران پرتشٹھا تقریب کے لیے غیر ملکی نمائندوں کو مدعو کرنے کے سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ یہ دعوت شری رام جنم بھومی تیرتھ شیتر ٹرسٹ کی طرف سے دی جا رہی ہے اور یہ ان پر منحصر ہے کہ وہ کس کو دعوت دیتے ہیں۔

ایران میں کل کے بم دھماکہ کے واقعہ کے بارے میں پوچھے جانے پر مسٹر جیسوال نے کہا کہ ہندوستان نے کل ایک بیان جاری کیا ہے۔ ہم نے کہا ہے کہ ہم اس واقعہ کی مذمت کرتے ہیں۔ ہم ایرانی عوام اور حکومت ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہمارے خیالات اور پرارتھنائیں ایرانی عوام کے ساتھ ہیں۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.