مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے اتر پردیش کے رام پور میں 'عالمی یوگا ڈے' کے موقع پر یوگا کیا۔
انہوں نے کہا کہ یوگا پوری دنیا کے لوگوں کی صحت مند زندگی کے لیے 'میڈ ان انڈیا' تحفہ ہے۔ دوائی کے ساتھ، مراقبہ نے کورونا بحران کے دوران اہم کردار ادا کیا ہے۔
بھارت سمیت دنیا میں عالمی یوگا ڈے پرُجوش انداز میں منایا گیا۔ اس دوران وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ 'آج یوگا ڈے کے موقع پر میری خواہش ہے کہ ہر ملک، ہر معاشرہ اور ہر فرد صحتمند رہے۔ آئیے سب مل کر ایک دوسرے کی طاقت بنیں۔'
آپ کو بتادیں 21 یوگا کا عالمی دن ہر سال 21 جون کو منایا جاتا ہے، اس دن طلوع آفتاب جلدی اور غروب آفتاب دیر سے ہوتا ہے۔ یوگا سب سے پہلے سنہ 2015 میں منایا گیا تھا۔ 11 دسمبر 2014 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 21 جون کو یوگا کو عالمی دن کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد سے بھارت سمیت پوری دنیا اس دن کو 'یوگا ڈے' کے طور پرمناتی ہے اس برس انٹرنیشنل یوگا ڈے 2021 (International Yoga Day 2021 Theme) کا موضوع 'یوگا فار ویل بیئنگ' (Yoga for Well Being)' ہے۔