افریقہ میں بنیادی ڈھانچے کی خدمات فراہم کرنے والے افریقہ فنانس کارپوریشن (اے ایف سی) کو ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف انڈیا (انڈیا ایگزیم بینک) نے 10 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کیا ہے۔ یہ قرض کووڈ-19 سے متاثرہ افریقی معیشتوں کی بحالی کے واسطے بنیادی ڈھانچے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے دیا گیا ہے۔
اس 10 سالہ قرض سے حاصل ہونے والی رقم سے افریقہ کے بنیادی ڈھانچے کی خامی کو ختم کرنے کے مشن کو جاری رکھنے میں مدد ملے گی۔ ساتھ ہی، یہ قرض براعظم افریقہ کے لئے فوری طور پر درکار پائیدار ترقی کو برقرار رکھنے میں مدد گار ہوگا۔ افریقہ فنانس کارپوریشن مختلف بین الاقوامی سرمایہ کاروں سے سرمایہ اکٹھا کرتا ہے تاکہ افریقہ کی دوسری اعلیٰ ترین انویسٹمنٹ گریڈ کریڈٹ ریٹنگ کو برقرار رکھا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں:
نائیجیریا میں ڈائریا سے 35 افراد ہلاک
انڈیا ایگزیم بینک کی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ہرشا بنگاری نے کہا کہ "ہم افریقہ کے معاشی مفادات کے لئے اپنے ادارہ جاتی تعلقات کو بڑھانے کے منتظر ہیں"۔
انڈیا ایگزیم بینک عالمی شراکت داری کو فروغ دینے کی اپنی حکمت عملی کے حصے کے طور پر مختلف ممالک کی حکومتوں، علاقائی مالیاتی اداروں، تجارتی بینکوں اور دیگر غیر ملکی اداروں کو کریڈٹ لائن مہیا کرتا ہے۔
اے ایف سی کی صدر اور سی ای او مسٹر سمیلا زبیرو نے کہا "کووڈ 19 نے افریقہ کی ترقی کو متاثر کیا ہے اور ترقی کے چیلنجوں کو بڑھایا ہے۔ ہم انڈیا ایگزیم بینک جیسے معروف ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر کے افریقہ کی بنیادی ڈھانچے کی ضروریات کو پورا کرنے کے اپنے مینڈیٹ پر عمل کر رہے ہیں۔ یہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ افریقہ میں قابل تجدید توانائی، ٹرانسپورٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن سمیت اہم شعبوں میں افریقہ میں پائیدار انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کو رفتار دینے کے واسطے کورونا بحران کے مابعد افریقہ کی معاشی بحالی کے لئے فوری طور پر درکار سرمایہ کی ضروریات کو پورا کرنے میں مددگار ہوگی۔
یو این آئی