ETV Bharat / bharat

Indo-Pacific Region بھارت۔فرانس، انڈو پیسیفک خطے میں طاقت کا عدم توازن پیدا نہیں ہونے دیں گے - وزیر خارجہ ایس جے شنکر

ڈاکٹر ایس جے شنکر نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے بھارتی بحرالکاہل کے علاقے میں سہ فریقی ترقیاتی تعاون قائم کرنے کی کوششیں کرنے پر اتفاق کیا ہے، تاکہ ترقیاتی منصوبوں کو بین الاقوامی شمسی اتحاد کے فریم ورک کے اندر نافذ کیا جا سکے۔Indo-Pacific Region

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 14, 2022, 7:49 PM IST

نئی دہلی: بھارت اور فرانس نے بدھ کو ہند۔بحرالکاہل علاقے میں چین کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تفصیلی بات چیت کی اور فیصلہ کیا کہ خطے میں طاقت کا کوئی عدم توازن پیدا نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اس بات کا اظہار وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور بھارت کے دورے پر آئے ہوئے وزیر خارجہ کیتھرین کولونا کے درمیان دونوں ممالک کی دو طرفہ وزارتی میٹنگ کے بعد اپنے پریس بیانات میں کیا گیا۔Indo-Pacific Region

ڈاکٹر ایس جے شنکر نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے بھارتی بحرالکاہل کے علاقے میں سہ فریقی ترقیاتی تعاون قائم کرنے کی کوششیں کرنے پر اتفاق کیا ہے، تاکہ ترقیاتی منصوبوں کو بین الاقوامی شمسی اتحاد (آئی ایس اے) کے فریم ورک کے اندر نافذ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس اے کے تحت بھوٹان، پاپوا نیو گنی اور سینیگال کے لیے منصوبے بھارت اور فرانس نے تیار کیے ہیں۔ ہند-بحرالکاہل کا سہ فریقی نظام ہندوستانی اختراعات اور اسٹارٹ اپس کے لیے مطابقت ثابت کرنے کا ایک پلیٹ فارم ہے جس کی دیگر معاشروں میں بھی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرانس یوروپی یونین (ای یو) کا ایک بڑا رکن ہے اور اس لئے ہم اس بات پر تبادلہ خیال کرتے ہیں، کہ تجارت، سرمایہ کاری اور جغرافیائی اشارے پر بھارت ای یو مذاکرات کو کس طرح آگے بڑھایا جائے۔ ہم اس سلسلے میں مذاکرات کے پہلے دور کے آغاز کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ہم امیگریشن اور موبلٹی پارٹنرشپ کے تناظر میں 18 سے 35 سال کی عمر کے نوجوان پیشہ ور افراد کے تبادلے کے لیے ایک اسکیم شروع کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: S Jaishankar Meets Saudi Crown Prince جے شنکر نے سعودی ولی عہد کو وزیر اعظم مودی کا خط سونپا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.