ETV Bharat / bharat

قندھار قونصل خانے سے بھارتی سفارت کاروں کو بحفاظت نکال لیا گیا

author img

By

Published : Jul 11, 2021, 1:15 PM IST

Updated : Jul 11, 2021, 1:49 PM IST

طالبان کی جانب سے افغانستان کے جنوبی شہر کے اہم علاقوں پر قبضہ کرنے کے دعوے کے بعد بھارت نے طیارے کی مدد سے افغانستان کے قندھار قونصل خانے سے سفارت کاروں میں مقرر ملازمین اور سکیورٹی اہلکاروں کو عارضی طور پر بحفاظت واپس لایا گیا ہے۔

India evacuates diplomats, security personnel from Kandahar as Taliban captures news areas
قندھار قونصل خانے سے بھارتی سفارت کاروں کو بحفاظت نکال لیا گیا

افغانستان کے قندھار میں بھارت کے قونصل خانے سے تقریباً 50 سفارت کاروں اور سکیورٹی اہلکاروں کو سکیورٹی کی خراب صورتحال اور طالبان کے جنوبی افغان شہر کے نئے علاقوں پر کنٹرول حاصل کرنے کے پیشِ نظر خصوصی طیارے کی مدد سے بھارت واپس لایا گیا ہے۔

تاہم سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ افغانستان کے قندھار میں بھارتی قونصل خانہ بند رکھنے کی اطلاعات غلط ہیں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے واضح کیا کہ قندھار میں بھارت کے قونصل خانے میں تعینات بھارتی ملازمین کو افغانستان میں سرکاری سکیورٹی فورسز اور طالبان کے مابین شدید تشدد کے دوران عارضی طور پر واپس بلا لیا گیا ہے، اور مقامی عملہ کے ذریعہ مشن کام کر رہا ہے۔

باگچی نے مزید کہا ”بھارت افغانستان میں تیزی سے بدلتے سیکورٹی حالات پر باریکی سے نظر رکھے ہوا ہے۔ ہمارے ملازمین کی حفاظت سب سے اوپر ہے۔ قندھار میں بھارتی قونصل خانہ بند نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم قندھار کے قریب شدید لڑائی کی وجہ سے بھارتی ملازمین کو فی الحال واپس بلایا گیا ہے۔“

انہوں نے کہا ”میں اس بات پر زور دینا چاہتا ہوں کہ حالات مستحکم ہونے تک یہ ایک مکمل طور پر عارضی اقدام ہے۔ بھارتی مشن مقامی عملہ کے توسط سے چلایا جارہا ہے۔ ویزا اور قونصلر خدمات کابل میں سفارتخانے کے ذریعہ فراہم کی جارہی ہیں۔“

ترجمان نے کہا کہ افغانستان کا ایک اہم شراکت دار کی حیثیت سے ہندوستان ایک پرامن ، خودمختار اور جمہوری افغانستان کے لیے پرعزم ہے۔

اس سے قبل بھارت نے اشارہ دیا تھا کہ اگر سکیورٹی کی صورتحال مزید خراب ہوجاتی ہے، کیونکہ طالبان پیش قدمی کررہے ہیں اور مزید صوبوں پر قبضہ کررہے ہیں تو وہ افغانستان سے اپنے شہریوں اور اہلکاروں کو واپس لائے گا۔

تاہم عہدیداروں نے کہا تھا کہ بھارت افغانستان میں بگڑتی ہوئی سکیورٹی صورتحال پر سخت نگرانی کررہا ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کرے گا کہ بھارتی عہدیداروں اور عام شہریوں کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں: کابل ایئرپورٹ کی سکیورٹی کے 'دائرہ کار' پر ترکی اور امریکہ متفق

قندھار اور مزار میں قونصل خانوں کے ساتھ بھارت کا کابل میں اپنا سفارت خانہ ہے جہاں اس میں 500 سے زائد عملہ تعینات ہے۔

قابل غور بات یہ ہے کہ 31 اگست تک افغانستان سے امریکی فوجیوں کا مکمل انخلاء ہوجائے گا اور طالبان بجلی کی تیز رفتار سے نئے اضلاع اور علاقوں پر قبضہ کررہے ہیں جس کے نتیجے میں افغان سرکاری فوج بھی وہاں کی متعدد جگہوں سے فرار ہورہی ہے۔ طالبان کا دعویٰ ہے کہ انھوں نے افغانستان کے 85 فیصد حصے پر قبضہ کرلیا ہے۔

Last Updated : Jul 11, 2021, 1:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.