ETV Bharat / bharat

Mann Ki Baat بھارت نے خلائی شعبے میں نئی تاریخ رقم کی، وزیر اعظم مودی - مَن کی بات کے 95ویں ایپیسوڈ

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج من کی مَن کی بات کے 95ویں ایپی سوڈ میں کہا کہ 18 نومبر کو پورے ملک نے خلائی شعبے میں نئی تاریخ رقم ہونے کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'وکرم-ایس' راکٹ بہت سی خصوصیات سے لیس ہے۔ یہ دوسرے راکٹوں سے ہلکا بھی ہے اور سستا بھی ہے۔PM Modi On Space Sector

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 27, 2022, 6:45 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج من کی مَن کی بات کے 95ویں ایپی سوڈ میں کہا کہ 18 نومبر کو پورے ملک نے خلائی شعبے میں نئی تاریخ رقم ہونے کا مشاہدہ کیا۔ اس دن بھارت نے اپنا پہلا ایسا راکٹ خلا میں بھیجا، جسے بھارت کے نجی شعبے نے ڈیزائن اور تیار کیا تھا۔ اس راکٹ کا نام 'وکرم-ایس' ہے۔ جیسے ہی دیسی خلائی اسٹارٹ اَپ کے اس پہلے راکٹ نے سری ہری کوٹا سے تاریخی اڑان بھری، ہر بھارتی کا سینا فخر پھول گیا۔PM Modi On Space Sector

انہوں نے مزید کہا کہ 'وکرم-ایس' راکٹ بہت سی خصوصیات سے لیس ہے۔ یہ دوسرے راکٹوں سے ہلکا بھی ہے اور سستا بھی ہے۔ اس کو بنانے کی لاگت خلائی مشنوں میں شامل دیگر ممالک کے خرچ سے بہت کم ہے۔ خلائی ٹیکنالوجی میں، کم قیمت پر عالمی درجے کا معیار، اب بھارت کی پہچان بن گیا ہے۔ اس راکٹ کو بنانے میں ایک اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ اس راکٹ کے کچھ اہم حصے تھری ڈی پرنٹنگ کے ذریعے بنائے گئے ہیں۔ یقینی طور پر، ’وکرم-ایس‘ کے لانچنگ مشن کو جو نام ’پرارمبھ‘ دیا گیا ہے، وہ پوری طرح اس سے میل کھاتا ہے۔ یہ بھارت میں نجی خلائی شعبے کے لئے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ملک کے لئے خود اعتمادی سے بھرے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ آپ تصور کر سکتے ہیں، وہ بچے جو کبھی کاغذ کے ہوائی جہاز بناتے تھے اور اپنے ہاتھوں سے اڑاتے تھے، اب انہیں بھارت میں ہی ہوائی جہاز بنانے کا موقع مل رہا ہے۔ آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ وہ بچے، جو کبھی آسمان پر چاند اور ستاروں کو دیکھ کر شکلیں بناتے تھے، اب انہیں بھارت میں ہی راکٹ بنانے کا موقع مل رہا ہے۔ نجی شعبے کے لئے مواقع کھولنے کے بعد نوجوانوں کے یہ خواب بھی پورے ہونے لگے ہیں۔ گویا راکٹ بنانے والے یہ نوجوان کہہ رہے ہیں، آسمان کی حد نہیں ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت خلائی شعبے میں اپنی کامیابی اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ بھی بانٹ رہا ہے۔ ابھی کل ہی بھارت نے ایک سیٹلائٹ لانچ کیا ہے، جسے بھارت اور بھوٹان نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ یہ سیٹلائٹ بہت اچھی ریزولوشن کی تصاویر بھیجے گا، جس سے بھوٹان کو اس کے قدرتی وسائل کے انتظام میں مدد ملے گی۔ اس سیٹلائٹ کی لانچنگ بھارت -بھوٹان کے مضبوط تعلقات کی عکاس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: PM Launches E court Project وزیر اعظم مودی نے ای کورٹ پروجیکٹ لانچ کیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.