سکریٹری برائے دفاعی پالیسی کولن کوہل نے سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے ممبروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ ہر حال میں کھڑا رہے گا۔
کاہل نے کہا کہ بھارت-چین سرحدی کشیدگی، خطے میں چین کی طرف سے بڑھتی ہوئی جارحیت اور توسیع پسندانہ رجحان کی عکاسی کرتی ہے جس کا شکار امریکہ اور اس کے اتحادی بھی ہیں۔
کولن کوہل نے کہا کہ امریکہ اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور صورتحال کو معمول پر لانے کی اپنے اتحادیوں کی کوششوں کی حمایت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو اور دونوں فریق ایک پرامن حل پر راضی ہوجاتے ہیں تو امریکہ خود اس کی نگرانی کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ پچھلی دہائی میں امریکہ، بھارت کی دفاعی تجارت اور ٹکنالوجی کے تعلقات میں مثبت رجحانات دیکھنے کو ملے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا، اگر یہ رجحان جاری رہا تو امریکہ بھارت کو بڑی خریداری اور اعلی ٹکنالوجی فراہم کرنے میں مدد کرے گا۔'
بھارت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کوہل نے کہا کہ وہ ہند ۔ بحر الکاہل کے خطے میں مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے کے لئے امریکی اور بھارتی عسکری تعاون کو مزید مضبوط کرنے اور بھارت کو خطہ کا اصل دفاعی شراکت دار کی حیثیت دینے کی پالیسی پر عمل درآمد جاری رکھیں گے۔
کولن کوہل نے کہا کہ وہ اس مقصد کے تحت باہمی تعاون کو مضبوط بنانے، خطے میں دوطرفہ اور کثیرالجہتی سلامتی تعاون کو بڑھانے اور دفاعی تجارت اور ٹکنالوجی کے اشتراک کو گہرا کرنے کی کوششوں کی حمایت کریں گے۔