ETV Bharat / bharat

Indecent Remarks on Azam Khan دہلی ایئرپورٹ میں اعظم خان پر قابل اعتراض جملے کا استعمال، ویڈیو وائرل

ایس پی رہنما اعظم خان پر نازیبا ریمارکس کا ویڈیو وائرل ہوا ہے۔ جس پر اعظم خان کی اہلیہ نے کافی برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ اس معاملے میں سخت ترین کارروائی کی جائے۔ Video of Indecent remarks on Azam Khan goes viral

author img

By

Published : Jan 16, 2023, 7:28 AM IST

ائیرپورٹ میں اعظم خان پر قابل اعتراض جملے کا استعمال

اعظم خان پر نازیبا ریمارکس کا ویڈیو وائرل

رام پور: سماجوادی پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر محمد اعظم خان کو ہتک عزت کے ایک معاملے میں جمعرات کو ممبئی کی میٹرو پولیٹن کورٹ میں پیش کیا گیا۔ جس کے لیے اعظم خان جمعرات کو دہلی ایئرپورٹ سے ممبئی کے لیے روانہ ہوئے۔ اسی دوران کسی نے اعظم خان کے ایئرپورٹ میں داخل ہونے کا ویڈیو بنایا اور ویڈو میں قابل اعتراض جملے کا استعمال کرتے ہوئے طرح طرح کے الزامات لگاتے ہوئے ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔ جس پر اعظم خان کی اہلیہ، سابق ایم ایل اے اور سابق راجیہ سبھا کی رکن ڈاکٹر تزئین فاطمہ نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اعظم خان کی اہلیہ ڈاکٹر تزئین فاطمہ نے کہا کہ میں کہنا چاہتی ہوں کہ لوگ اعظم خان کی شبیہ کو نقصان پہنچانے کے لیے اس حد تک بھی جاسکتے ہیں۔ اعظم خان کو ہفتہ کو ممبئی کی عدالت میں بلایا گیا تھا، جس کے لیے عدالت کی جانب سے ایک رسمی سمن بھیجا گیا تھا اور اسی سلسلے میں سنیچر کو ممبئی کی عدالت میں پیشی تھی۔ لیکن کچھ لوگوں نے ایسی قابل اعتراض ویڈیو وائرل کر دی ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ اعظم خان کو عدالت نہیں جانا پڑا اور نہ ہی عدالت کا کوئی وارنٹ تھا۔ وہ یہاں صرف سزا سے بچنے کے لیے آئے تھے۔

مزید پڑھیں:۔ Rampur By-Election 2022 یوگی جی مجھے، میرے بیٹے اور میری بیوی کو گولی مار دو، اعظم خان

ڈاکٹر تزئین فاطمہ نے کہا کہ اس غیر مہذب زبان کے حوالے سے میں کہنا چاہتی ہوں کہ اس ویڈیو میں جس قسم کی زبان استعمال کی گئی ہے اور اس کو وائرل کیا گیا ہے۔ کیا یہ نفرت انگیز تقریر (Hate Speech) کے زمرے میں نہیں آتا؟ اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ میں عدالت سے درخواست کرتی ہوں کہ اس ویڈیو کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ویڈیو میں بہت گندی زبان کا استعمال کیا گیا ہے۔ یہی نہیں اس میں یہ بھی کہا گیا کہ دیکھو وہ ملک چھوڑ کر جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ اس ویڈیو پر کارروائی کی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.