ETV Bharat / bharat

Ramzan Shoppers Crowd Hyderabad Perfume Shops: رمضان کے موقع پر حیدرآباد میں عطر کی فروخت میں اضافہ - حیدرآباد میں عطر خریداری میں اضافہ

تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں رمضان کے پیش نظر عطر کی فراخت میں کافی اضافہ ہوا ہے، یہاں پر رمضان کے دنوں میں مساجد اور بازاروں میں عطر کی دکانیں کافی تعداد میں نظر آئیں گی اور یہاں کے مقامی لوگ شوق سے عطر کا استعمال کرتے ہیں۔

حیدرآباد میں رمضان المبارک کی مناسبت سے عطریات کی فروخت میں اضافہ

author img

By

Published : Apr 14, 2022, 2:27 PM IST

خوشبو کا استعمال صدیوں سے کیا جا رہا ہے جو انسانی دماغ کو سکون پہنچانے کے ساتھ ساتھ روحانی آسودگی کی مظہر ہوتی ہیں۔ شہر حیدرآباد میں عطریات کی فروخت کئی صدیوں سے کی جارہی ہے اور یہ شہر روایتی انداز کے ساتھ ساتھ انوکھے انداز کی اپنی عطریات اورخوشبویات کے لئے بھی جاناجاتا ہے جہاں کئی دکانات پر عطریات فروخت ہوتی ہیں۔

کہتے ہیں کہ اچھی خوشبو جب کپڑوں میں رچ بس جاتی ہے تو وہ ذہنی سکون بھی دیتی ہے اور اسے لگانے والے کے لئے ایک انوکھا احساس بھی پیدا کرتی ہے۔ شہر حیدرآباد میں ماہ مقدس رمضان المبارک کی مناسبت سے عطریات کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ یہاں پھولوں، صندل کی لکڑی کے تیل سے کشیدہ کئے ہوئے عطر مشہور ہیں جو رمضان المبارک میں لوگ پسند کر رہے ہیں اور ان عطریات کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔

خاص طورپر شہر حیدرآباد کے بازاروں کے ساتھ ساتھ مساجد کے قریب بھی عطر کی دکانیں لگائی گئی ہیں جو یہاں سے گزرنے والوں کو اپنی جانب راغب کر رہی ہیں۔ مساجد آنے والے مصلی ان دکانوں سے عطریات کو خرید کر اپنے کپڑوں کو لگارہے ہیں۔ ساتھ ہی ان کی خصوصیات کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔ دیگر بڑی دکانوں پر مشک، عنبر، مجموعہ اور دیگر اقسام کی عطریات کی فروخت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ عطر کی ایک چھوٹی سی شیشی کی قیمت تقریبا 100روپئے ہوتی ہے اور اس کی خوشبو کئی دنوں تک کپڑوں کو مہکاتی ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ Perfume Business In Bidar: بیدر میں رمضان کے موقع پر عطر تاجر پرامید

خوشبو کے چاہنے والوں کے لئے مہنگی قسم کی عطریات بھی سرکردہ دکانوں میں دستیاب ہیں۔ کئی ایسی دکانیں شہر حیدرآباد میں قائم ہیں جن کے آباواجداد سے یہ کاروبار چلا آرہا ہے۔ ان دکانوں پر تقریبا 200 اقسام کی خوشبو اور عطریات دستیاب ہوتی ہیں۔رمضان المبارک میں ان خوشبو اور عطریات کی فروخت میں خاصا اضافہ ہوگیا ہے۔ ان دکانوں کے مالکین کے مطابق لوگ اس کو رمضان میں کافی پسند کرتے ہیں اور عطر لگانے والے اپنے خصوصی برینڈ ہی کے استعمال کو ترجیح دیتے ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.