ETV Bharat / bharat

IT Survey at BBC Offices Ends بی بی سی کے دفاتر میں محکمہ انکم ٹیکس کا سروے تیسرے دن ختم - بی بی سی کے دفاتر میں محکمہ انکم ٹیکس کا سروے ختم

برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) کے دہلی اور ممبئی کے دفاتر میں محکمہ انکم ٹیکس کا سروے تقریباً 60 گھنٹے بعد مکمل ہوگیا ہے۔ بی بی سی کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ انکم ٹیکس حکام نے دہلی اور ممبئی میں ہمارے دفاتر چھوڑ دیے ہیں۔ ہم انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 16, 2023, 11:06 PM IST

نئی دہلی: برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) کے دہلی اور ممبئی میں واقع دفاتر میں محکمہ انکم ٹیکس کا سروے مکمل ہو گیا ہے۔ بی بی سی کے دفاتر پر یہ آئی ٹی کی یہ کاروائی تقریباً 60 گھنٹے تک جاری رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس نے کہا کہ کچھ دستخطوں کی رسمی کارروائیاں جاری ہیں۔ ایک یا دو دن میں سروے کا جائزہ لینے کے بعد، آئی ٹی ٹیم کوئی بھی سرکاری معلومات شیئر کر سکتی ہے۔ سروے میں جو کچھ بھی سامنے آیا ہے وہ اس مرحلے پر واضح نہیں ہو سکتا۔ وہیں بی بی سی کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ انکم ٹیکس حکام نے دہلی اور ممبئی میں ہمارے دفاتر چھوڑ دیے ہیں۔ ہم انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے اور امید کرتے ہیں کہ یہ معاملہ جلد از جلد حل ہو جائے گا۔"

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

واضح رہے کہ تین دن قبل محکمہ انکم ٹیکس کے 39 افسران بی بی سی کے دفاتر میں سروے کرنے پہنچے تھے۔ بی بی سی کا دفتر کستوربا گاندھی مارگ میں ہندوستان ٹائمز کی عمارت کی چھٹی منزل پر ہے۔ اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ صرف مینلی ممبئی آفس سے کام کرتا ہے۔ ممبئی میں محکمہ انکم ٹیکس کے سروے میں 15 افسران تھے۔ ساتھ ہی دہلی میں بی بی سی کے دفتر میں 24 آئی ٹی والوں کی ٹیم موجود تھی۔ کل چار ٹیمیں تھیں، جن میں ایک ٹیم میں 6 آئی ٹی لوگ شامل تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.