ETV Bharat / bharat

Inauguration of Filtration Plant دمحال ہانجی پورہ میں فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح - جل شکتی محکمہ کے اسپیشل سکریٹری جی این ایتو

جل شکتی محکمہ کے اسپیشل سکریٹری جی این ایتو نے عوامی مسائل اور ضروریات کا جائزہ لینے کے لیے جاری فلیگ شپ "بیک ٹو ولیج" پروگرام کے تحت وزٹنگ آفیسر کے طور پر ضلع دمحال ہانجی پورہ کولگام کا دورہ کیا۔Inauguration of Filtration Plant

دمحال ہانجی پورہ میں فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

author img

By

Published : Nov 7, 2022, 5:02 PM IST

کولگام: جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کے دمحال ہانجی پورہ میں بیک ٹو ولیج پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
جل شکتی محکمہ کے اسپیشل سکریٹری جی این ایتو نے عوامی مسائل اور ضروریات کا جائزہ لینے کے لیے جاری فلیگ شپ "بیک ٹو ولیج" پروگرام کے تحت وزٹنگ آفیسر کے طور پر ضلع دمحال ہانجی پورہ کولگام کا دورہ کیا۔ انہوں نے پی آر آئیز کے نمائندوں، مقامی سماجی کارکنوں، یوتھ کلبس اور مقامی لوگوں سے بات چیت کرکے علاقوں کی فلاح و بہبود اور ترقیاتی کاموں سے متعلق مسائل کا جائزہ لیا۔ Inauguration of Filtration Plant at Damhal Hanjipora

دمحال ہانجی پورہ میں فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

مزید پڑھیں:۔ Library cum Reading Room Inaugurated in Kulgam: کولگام میں لائبریری کا افتتاح

اس موقع پر انہوں نے شرکاء کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل کو سنا اور انہیں جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ سپیشل سیکرٹری جل شکتی نے لوگوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے 'بیک ٹو ولیج' پروگرام کا خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس عوام دوست اقدام کو شروع کرنے کا واحد مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ایک بھی شخص ترقیاتی اسکیموں کے فائدہ سے محروم نہ رہے۔ بیک ٹو ولیج پروگرام کا چوتھا ایڈیشن ایک ایکشن سے بھرپور ڈیلیوری ایبل پروگرام ہے جس میں نوجوانوں، ہنر مندی کی ترقی، خود کفیل، اچھی حکمرانی، پنچایتی راج، نشہ مکت اور روزگار یوتھ جموں و کشمیر پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ جی این ایتو نے عوام سے فلاحی اسکیموں کے ساتھ ساتھ ان کے متعلقہ علاقوں میں چلائی جارہی ترقیاتی سرگرمیوں کے بارے میں رائے طلب کی۔ انہوں نے ترقیاتی محاذ پر مضبوط نتائج حاصل کرنے پر ضلعی انتظامیہ کی تعریف کی۔ پروگرام میں مقامی لوگوں نے جوش و خروش سے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس پروگرام کی ذاتی طور پر لیفٹیننٹ گورنر اور چیف سکریٹری کی طرف سے نگرانی کی جا رہی ہے، جنہوں نے تمام محکموں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام ترقیاتی کاموں کے اہداف کو پورا کیا جائے۔ وہیں جی این ایتو نے 65 لاکھوں کے نئے تعیمر کیے گیے فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا اور امرت سر کے تحت ایک چشمہ کو عوام کے نام وقف کیا۔ انہوں نے آپ کی زمین آپ کی نگرانی کے تحت کئی گھروں میں زمین کاڈر تقسیم کیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.