ETV Bharat / bharat

حیدرآباد: ملک پیٹ میں 288 ڈبل بیڈروم مکانات کا افتتاح

author img

By

Published : Aug 29, 2021, 10:47 AM IST

ریاست تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے واضح کیا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھر راو کی قیادت میں ریاست کے تمام شعبوں میں ہمہ جہتی ترقی ہورہی ہے. انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے پرانے اور نئے شہر میں ترقیاتی کاموں پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔ وہیں افتتاحی پروگرام میں شریک اسدالدین اویسی نے کہا کہ ریاست کی ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے وزیر کے ٹی راما راؤ سے مطالبہ کیا کہ چنچل گوڑہ جیل کو منتقل کیا جائے، عثمان ہاسپٹل کی تعمیری کام شروع کیا جائے اور بہادر پورہ برج کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ اس کے علاوہ دیگر ترقیاتی منصوبوں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Asaduddin Owaisi
Asaduddin Owaisi

ریاست تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے حیدرآباد کے ملک پیٹ اسمبلی حلقہ کے پلی گوڈیسی علاقہ میں ریاستی حکومت کی باوقار ڈبل بیڈروم اسکیم کے تحت غریبوں کے لئے نئے تعمیر شدہ 288 ڈبل بیڈروم مکانات کا افتتاح کیا۔

Asaduddin Owaisi

وہیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسدالدین اویسی نے کہا کہ ریاست کی ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے وزیر کے ٹی راما راؤ سے مطالبہ کیا کہ چنچل گوڑہ جیل کو منتقل کیا جائے، عثمان ہاسپٹل کی تعمیری کام شروع کیا جائے اور بہادر پورہ برج کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ اس کے علاوہ دیگر ترقیاتی منصوبوں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے ڈبل بیڈروم مکانات سے فائدہ اٹھانے کی غریب عوام سے خواہش کی اور استفادہ کنندگان کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ جنگم میٹ،بنڈلہ گوڑہ اور فاروق نگر میں ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیر کے عمل کو تیز کیا جائے گا اور یہ مکانات غریبوں کے حوالے کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:۔ وزیر اعلی کی یوم پیدائش پرشجرکاری پروگرام

اس موقع پر ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقہ میں اگر کوئی پرائیویٹ بلڈر گھر بناتا ہے تو اس گھر کی تعمیر پر 50 تا 60لاکھ روپئے کا صرفہ ہوتا ہے۔ تاہم وزیراعلی چندرشیکھر راو غریبوں کو باوقار اور عزت کی زندگی گذارانے کیلئے یہ مکانات مفت فراہم کررہے ہیں۔ ان مکانات کی تعمیری معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ یہ گھر نہیں ہے یہ غریبوں کی عزت نفس کی علامت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ا س علاقہ میں 19 دکانیں بھی قائم کی گئی ہیں۔ تارک راما راو نے واضح کیا کہ تلنگانہ حکومت ترقی سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ 70 کی دہائی میں صرف گاندھی، عثمانیہ اور نمس جیسے اسپتال ہی تھے تاہم چندرشیکھرراو کے وزیراعلی بننے کے بعد اسپتالوں کو مستحکم بنانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.