ETV Bharat / bharat

Lover Killed his Girlfriend: اتراکھنڈ، ہوٹل کے کمرے میں عاشق نے معشوقہ کو قتل کردیا - روڑکی میں معشوقہ کا قاتل

عاشق لاش کو سوٹ کیس میں بھر کر ٹھکانے لگانے کی کوشش کررہا تھا Suitcase Murder Case لیکن ہوٹل عملے کو شک ہوا۔ جس پر عاشق نے پہلے خودکشی کی کہانی بنائی، لیکن بعد میں قتل کا خلاصہ کیا۔ Big Secret Revealed From Suitcase

Lover Killed his Girlfriend
ہوٹل کے کمرے میں عاشق نے معشوقہ کو قتل کردیا
author img

By

Published : Mar 25, 2022, 8:07 PM IST

Updated : Mar 25, 2022, 9:05 PM IST

روڑکی: ریاست اتراکھنڈ کے روڑکی ضلع میں پیران کلیار کے ایک ہوٹل میں جمعرات کی رات سوٹ کیس سے نوجوان خاتون کی لاش برآمد Suitcase Murder Case کی گئی، جسے اس کا عاشق ٹھکانے لگانے کی کوشش کررہا تھا۔ گرفتار عاشق نے پہلے اسے خودکشی کا واقعہ قرار دینے کی کوشش کی تھی لیکن تفتیش کے دوران اس نے ساری کہانی بتائی۔ ایس پی رورل پرمیندر ڈوبھال نے بتایا کہ ملزم نے لڑکی کو قتل کیا اور وہ لاش کو ٹھکانے لگانے کے لیے سوٹ کیس میں لے جا رہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ لڑکی کی جعلی شناخت ہوٹل میں کمرہ حاصل کرنے کے لیے استعمال کی گئی۔ لڑکی منگلور کی رہنے والی تھی اور ملزم نوجوان کی دور کی رشتہ دار بھی تھی۔ Lover Killed his Girlfriend

عاشق نے معشوقہ کو قتل کردیا

جمعرات کی رات دیر گئے، گھوسیاں جوالا پور کے رہائشی گل زیب ولد ثناء اللہ نے روڑکی کے پیراں کلیار میں واقع ایک گیسٹ ہاؤس میں کمرہ لیا۔ وہ اپنی گرل فرینڈ رمیسہ کے ساتھ گیسٹ ہاؤس آیا تھا۔ چند گھنٹوں کے بعد جب گل زیب ایک بھاری بھرکم سوٹ کیس لے کر ہوٹل سے باہر آیا تو ہوٹل کے عملے کو اس پر شک ہوا کیونکہ وہ ایسا کوئی سوٹ کیس لیکر ہوٹل میں داخل نہیں ہوا تھا۔ جب وہ کھسیٹ کر سوٹ کیس باہر لارہا تھا تو عملے نے اس کی تلاشی لینا چاہی جس پر نوجوان نے مزاحمت کی کوشش کی۔ لیکن ہوٹل عملے نے زبردستی جب سوٹ کیس کھولا تو وہ یہ دیکھ کر مبہوت ہوگئے کہ اس میں انسانی اعضاء کاٹ کاٹ کر رکھے گئے تھے۔

ہوٹل کے عملے نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کو مطلع کیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے اسے اپنی تحویل میں لے لیا اور لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔ پولیس نے جمعہ کی صبح پورے واقعے کا خلاصہ کیا۔ پرمیندر ڈوبھال نے بتایا کہ ملزم گل زیب نے لڑکی کو قتل کیا ہے۔ ملزم نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ ان دونوں کا آپس میں معاشقہ چل رہا تھا۔ وہ ایکدوسرے کے رشتہ دار بھی تھے لیکن لڑکی کے گھر والے ان کی شادی کے خلاف تھے اور گھر والوں کی مرضی کے مطابق اب اس کی گرل فرینڈ بھی شادی پر رضامند نہیں تھی۔

اس صورتحال سے پریشان ہوکر گل زیب نے بات چیت کرنے کے بہانے رمیسہ کو ہوٹل کمرے میں پہنچایا اور وہیں اس کا قتل کیا اور لاش کو سوٹ کیس میں ڈالا اور بعد میں اسے ٹھکانے لگانے کے لیے گنگنہار میں پھینکنے جا رہا تھا۔ ابتدائی طور پر جب ملزم گل جیب کو ہوٹل کے عملے نے پکڑا تو اس نے الگ کہانی سنائی۔ اس نے بتایا تھا کہ دونوں خودکشی کرنے آئے تھے۔ لیکن لڑکی نے پہلے ہی زہر کھا لیا اور اس کی موت ہو گئی۔ گنگنہار میں اس کی لاش کو ٹھکانے لگانے کے بعد وہ خود بھی خودکشی کرنے والا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم گل زیب نے پوری منصوبہ بندی کے ساتھ واردات کو انجام دیا۔ سوٹ کیس پہلے سے لایا گیا تھا اور اس پر کاجل نام والی لڑکی کی جعلی آئی ڈی ہوٹل میں جمع کرادی گئی تھی۔ ہلاک شدہ لڑکی منگلور، ہریدوار کی رہنے والی تھی۔ اس سنسنی خیز قتل کے بارے میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔ پولیس نے گل زیب کو حراست میں لیکر مزید پوچھ تاچھ شروع کی ہے۔

Last Updated : Mar 25, 2022, 9:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.