طبی حکام نے یہ اطلاع منگل کے روز دی۔ تمام ضلع صدر مقامات سے یو این آئی کی جانب سے جمع کیے گئے اعداد وشمار کے مطابق علاقہ کے ان آٹھ اضلاع میں سے لاتور سب سے زیادہ متاثر رہا، جہاں کورونا کے 1027 نئے کیسز سامنے آئے اور 37 افراد کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد اورنگ آباد میں 801 نئے کیسز درج کئے گئے جب کہ یہاں 31 افراد کی موت ہوگئی۔ دوسری جانب ناندیڑ میں 720 افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی، یہاں 25 مریض جاں بحق ہو گئے۔
دوسرے اضلاع میں عثمان آباد میں 814 نئے کیسز سامنے آئے اور 13 مریض دم توڑ گئے۔ اسی طرح بیڑ میں 1256 نئے کیسز سامنے آئے اور 11 افراد کی موت ہوگئی، پربھنی میں 917 نئے کیسز سامنے آئے اور 12 مریضوں کی موت ہوگئی، جالنہ میں 898 نئے کیسز روشنی میں آئے اور 5 افراد کی موت ہوگئی، اور ہنگولی میں 234 نئے کیسز درج کئے گئے جبکہ دو مریضوں کی موت واقع ہوگئی۔