ETV Bharat / bharat

کیرالہ میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کم ہوکر 1.73 لاکھ ہوگئے

ذرائع کے مطابق کورونا سے مزید 26،711 لوگ صحتیاب ہوئے، جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 43،10،674 ہوگئی۔

کیرالہ میں کورونا کے ایکٹو کیسز کم ہو کر 1.73 لاکھ ہوگئے

author img

By

Published : Sep 19, 2021, 10:20 PM IST

کیرالہ میں کورونا وائرس کے کیسز سے بتدریج راحت ملنے لگی ہے اور آج ایکٹیو کیسز کم ہوکر 1.73 لاکھ رہ گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19،653 نئے کیسزدرج کئے گئے تھے۔

متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 45،08،466 ہوگئی اور 152 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 23،591 ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق کورونا سے مزید 26،711 لوگ صحتیاب ہوئے، جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 43،10،674 ہوگئی۔

اس دوران ایکٹو کیسز میں 7،257 کی کمی کی وجہ سے ان کی تعداد اب کم ہو کراب 1،73،631 رہ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:Corona Update: بھارت میں کورونا کے 30,773 نئے کیسز، 309 اموات درج

یومیہ نئے کیسز، صحتیاب اور اموات کے معاملے کے ساتھ ساتھ ایکٹو کیسز کے معاملے میں کیرالہ پورے ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1،13،295 نمونے جانچ کے لیے بھیجے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.