ETV Bharat / bharat

گیا میں سردی سے بچنے کے مکمل انتظامات نہیں کیے گئے - ضلع گیا بہار کے سرد ترین اضلاع

بہار کے کئی اضلاع میں آجکل کڑاکے کی سردی پڑ رہی ہے، جس میں ضلع گیا سب سے زیادہ سرد لہر کی زد میں ہے، جمعہ سے ہی سرد ہوائیں چلنے کی وجہ سے درجہ حرارت میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے، گیا میں درجہ حرارت میں گراوٹ کی وجہ سے رات میں پارا 5 ڈگری تک جا پہنچا ہے۔

گیا میں سردی  سے بچنے کے مکمل انتظامات نہیں کیے گئے ہیں

author img

By

Published : Dec 20, 2020, 1:51 PM IST

ضلع گیا بہار کے سرد ترین اضلاع میں ایک ہے، باوجود کہ یہاں انتظامیہ کی طرف سے سردی کے لیے مکمل انتظامات نہیں کیے گئے ہیں، سڑکوں پر رات میں ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے لیے معقول انتظام نہیں ہے۔

بہار کے کئی اضلاع میں آجکل کڑاکے کی سردی پڑ رہی ہے، جس میں ضلع گیا سب سے زیادہ سرد لہر کی زد میں ہے، جمعہ سے ہی سرد ہوائیں چلنے کی وجہ سے درجہ حرارت میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے، گیا میں درجہ حرارت میں گراوٹ کی وجہ سے رات میں پارا 5 ڈگری تک جا پہنچا ہے۔

گیا میں سردی سے بچنے کے مکمل انتظامات نہیں کیے گئے ہیں

پورے ضلع میں کپکپاہٹ کے ساتھ سردی جاری ہے، سخت سردیوں اور گھنے کہرے کے دوران سب سے زیادہ مزدوری کرنے والے افراد جو یہاں بے گھر ہیں، رات میں چوک چوراہوں پر ڈیوٹی کے لیے تعینات پولیس جوان، گاڑی چلانے والے ڈرائیور کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

حالانکہ سردی سے محفوظ رکھنے کے لیے میونسپل کارپوریشن کی طرف سے آگ جلانے کے انتظامات کیے گئے ہیں تاہم یہ انتظامات نا کافی ہیں اور یہ صرف خانہ پرتی کی گئی ہے، کیونکہ الاؤ جلانے کے انتظامات شہر کے کچھ مقامات پر ہی کیے گئے ہیں، سب سے اہم بات یہ ہے کہ الاؤ صرف کچھ وقت کے لیے جلانے کے نظم ہیں۔

ای ٹی وی بھارت نے سردی سے بچاؤ کے انتظامات کا جائزہ لیا تو مقامی افراد کی شکایت رہی کہ یہ انتظامات مکمل نہیں ہیں، رات کے دس بجے سے قبل ہی آگ بجھ جاتی ہے۔

شہر کے کاشی ناتھ موڑ پرتعینات ٹریفک تھانہ کے پولیس جوان سید شارم نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رات میں ڈیوٹی پر سردی سے حالت خراب ہو جاتی ہے یہاں پر صرف کچھ ہی لکڑیاں جلائی جاتی ہیں، سڑک پر رہنے کی وجہ سے حالات اور خراب ہوتے ہیں، کئی بار محکمہ سے شکایت بھی کی ہے لیکن کوئی سننے والا نہیں ہے۔

اجول کمار کہتے ہیں کہ غریب رکشہ چلانے والے یا جو ذہنی معذور ہوتے ہیں وہ سڑکوں کے کنارے رات گزارتے ہیں. انکے لئے کوئی خاص انتظامات نہیں ہیں، شہر کے ایک دوجگہوں پر ہی الاو جلانے کے انتظامات ہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.