پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ہفتہ کو چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف سے ملاقات کی۔ تینوں رہنماؤں کی ملاقات سرمائی اولمپکس 2022 میں شرکت کے دوران ہوئی۔ پاکستان کے وزیراعظم چین کے چار روزہ دورے پر ہیں۔Imran Khan Meets Chinese Premier, Uzbek president in Beijing
وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے دونوں میٹنگوں میں کشمیر کا راگ الاپا اورافغانستان کا مدا اٹھایا۔
فوادحسین نے کہا کہ چین نے ہمیشہ پاکستان کے سیاسی، اقتصادی اور سفارتی اتحادی کا اہم کردار ادا کیا ہے۔
عمران خان چین کے چار روزہ دورے پر ہیں۔ ان کے ہمراہ وزیر اطلاعات و نشریات حسین کے علاوہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ شوکت ترین اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر بھی ہیں۔
پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف، تجارتی مشیر عبدالرزاق داؤد اور چین پاکستان اقتصادی راہداری پر معاون خصوصی خالد منصور بھی وفد کا حصہ ہیں۔
یواین آئی