اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان اب ایک نئے تنازع میں پھنستے نظر آرہے ہیں۔ عمران خان کی ایک خاتون کے ساتھ مبینہ سیکس چیٹ اور بات چیت کے آڈیو کال ریکارڈنگ نے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کو چونکا دیا ہے۔ Imran Khan Sex Chatting Audio
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ایک خاتون کے ساتھ مبینہ 'سیکس ٹاک' کی ریکارڈنگ آن لائن لیک ہونے کے بعد ایک نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ دو حصوں پر مشتمل یہ آڈیو پاکستانی صحافی سید علی حیدر نے اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کی ہے۔ آڈیو کلپ میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو مبینہ طور پر ایک خاتون سے بدزبانی کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔
لیک ہونے والا آڈیو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کی ایک خاتون سے مبینہ نجی گفتگو کا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی دو آڈیو ریکارڈنگس میں سے ایک پرانی بتائی جا رہی ہے۔ دوسری آڈیو میں، جو حال کی ہی بتائی جا رہی ہے، میں عمران خان مبینہ طور پر خاتون کو اپنے قریب آنے کے لیے کہہ رہے ہیں لیکن خاتون انکار کررہی ہے جب کہ عمران خان مبینہ طور پر زور دے کر کہہ رہے ہیں کہ جیسا کہا گیا ہے ویسا ہی کرو۔