ETV Bharat / bharat

Pakistan Political Crisis: عمران احمد خان وزیر اعظم کے عہدے پر برقرار رہیں گے، صدر عارف علوی

پاکستان کے صدر عارف علوی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ"جناب عمران احمد خان نیازی، اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 224 A (4) کے تحت نگراں وزیر اعظم کی تقرری تک وزیر اعظم کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔" Arif Alvi President Of Pakistan On Twitter

عمران احمد خان وزیر اعظم کے عہدے پر برقرار رہیں گے، صدر عارف علوی

author img

By

Published : Apr 4, 2022, 9:24 AM IST

پاکستان میں جاری سیاسی بحران کے پیش نظر پاکستان کے صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 224 اے کے تحت نگراں وزیر اعظم کی تقرری تک وزیر اعظم کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ Imran Khan To Continue As Prime Minister: Pakistan President انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ"جناب عمران احمد خان نیازی، اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 224 A (4) کے تحت نگراں وزیر اعظم کی تقرری تک وزیر اعظم کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔"

صدر عارف علوی کا یہ ٹویٹ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو پاکستان کے وزیراعظم کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ جیو نیوز کی خبر کے مطابق قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد اس حوالے سے ملکی کابینہ ڈویژن سے ایک بیان جاری کیا گیا۔ ڈی نوٹیفکیشن قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی جانب سے پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرنے اور اسے "غیر آئینی" قرار دینے کے بعد سامنے آیا ہے۔

عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے اور قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد پاکستان کی اپوزیشن جماعتیں اپنے اقدامات کو آگے بڑھانے پر غور کر رہی ہیں۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن رہنما شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان اور قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کی حکومت گرنے پر ان کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اپوزیشن "این اے کے ڈپٹی سپیکر کے غیر آئینی فیصلے" کے خلاف "قانونی جنگ" شروع کرے گی۔ اتوار کو عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے مسترد ہونے کے بعد پاکستانی فوج نے کہا تھا کہ وہ سیاست میں شامل نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Political Crisis in Pakistan: تمام سیاسی جماعتیں امن و امان یقینی بنائیں، سماعت کل تک ملتوی: پاکستان سپریم کورٹ

پاکستان کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ عمران خان اور صدر کی جانب سے قومی اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے شروع کیے گئے تمام احکامات اور اقدامات عدالت کے حکم سے مشروط ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.