ریاست اتر پردیش کے سہارنپور ضلع میں مسلم راشٹریہ منچ-میرٹھ کے صوبائی شریک کنوینر چودھری عمران انصاری نے بھارت کو ہندو راشٹر قرار دینے کے لیے دھرنا دیا۔ اتوار کو انہوں نے یہ دھرنا سہارنپور ضلع کے پل کھمران کے بھگت سنگھ چوک پر شہید اعظم بھگت سنگھ کے مجسمے کے نیچے دیا۔ انصاری نے صحافیوں کو بتایا کہ بھارت ایک ہندو اکثریتی ملک ہے، ہندو ہمارے بڑے بھائی ہیں اور ہم سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔ Declare India Hindu Rashtra, Seeks Muslim Rashtriya Manch
مسلم ممالک کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے سوال کیا کہ بھارت ہندو ملک کیوں نہیں بن سکتا؟ انہوں نے صدر جمہوریہ سے بھارت کو ہندو راشٹریہ بنانے کا مطالبہ کیا اور یہ بھی کہا کہ ملک کو توڑنے والے بنیاد پرست انہیں دھمکیاں دے رہے ہیں، لیکن وہ ڈرنے والے نہیں ہیں۔