1- وزیر اعظم مودی کسانوں سے خطاب کریں گے
وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے یوم پیدائش کے موقع پر چھ مختلف ریاستوں کے کسانوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔
2- صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند 25 سے 28 دسمبر تک دیو کا دورہ کریں گے
راشٹرپتی بھون کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق صدر رام ناتھ کووند 25 سے 28 دسمبر تک دیو کا دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ متعدد منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔
3- پوری دنیا میں کرسمس منایا جا رہا ہے
25 دسمبر کو پوری دنیا میں کرسمس منایا جا رہا ہے۔ اس بار کورونا کے مدنظر گرجا گھر میں خصوصی دعائیہ مجلس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس دوران کووڈ 19 کے رہنما خطوط پر بھی عمل کیا جا رہا ہے۔
4- وزیر اعظم آج پی ایم کسان منصوبہ کے تحت 18 کروڑ روپے جاری کریں گے
وزیر اعظم نریندر مودی 25 دسمبر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پردھان منتری کسان سمان ندھی کے تحت ہونے والی مالی مدد کی اگلی قسط جاری کریں گے، ان کے دفتر نے بدھ کو اس کی اطلاع دی ہے۔
5- وزیر اعظم مودی آج اٹل بہاری واجپئی کے نام سے کتاب جاری کریں گے
وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو پارلیمنٹ میں 'اٹل بہاری واجپئی' کے نام سے ایک کتاب جاری کریں گے۔ یہ سابق وزیر اعظم کے 96 ویں یوم پیدائش پر ایک یادگاری کتاب ہے۔ بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی کے یوم پیدائش کو گڈ گورننس ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ وزیر اعظم لوک سبھا سیکریٹریٹ کے ذریعہ شائع ہونے والی کتاب کو بھی جاری کریں گے۔