ETV Bharat / bharat

ملک بھر میں پی ایم جی کے اے وائی اسکیم کانفاذ، مستفیدین کو راحت

24 مئی 2021 تک ایف سی آئی نے سبھی 36 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 48 لاکھ میٹرک ٹن (ایل ایم ٹی) مفت غذائی اجناس کی سپلائی کی ہے۔

author img

By

Published : May 26, 2021, 4:10 AM IST

2021۔پردھان منتری غریب کلیان اَنّ یوجنا (پی ایم جی کے اے وائی) کے تحت اناج کی مفت تقسیم کی اسکیم سے حال میں جاری کووڈ وبا کے دوران مستفیدین کو بڑی راحت ملی ہے۔

24 مئی 2021 تک ایف سی آئی نے سبھی 36 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 48 لاکھ میٹرک ٹن (ایل ایم ٹی) مفت غذائی اجناس کی سپلائی کی ہے۔

پانچ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں آندھراپردیش، اروناچل پردیش، لکشدیپ ، پڈوچیری اور تلنگانہ نے مئی –جون 2021 کیلئے پورا مختص اناج اٹھالیا ہے۔ 26 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں انڈمان ونکوبار جزائر، آسام،چنڈی گڑھ،چھتیس گڑھ، دمن ودیو اور نگر حویلی، گوا،گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، جموں وکشمیر، جھارکھنڈ ،کرناٹک، کیرلا،لداخ،مدھیہ پردیش، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ ، پنجاب سکم، تملناڈو، تریپورہ،اترپردیش، اتراکھنڈ ، مغربی بنگال نے مئی 2021 کیلئے 100فیصد مختص غذائی اجناس اٹھا لیے ہیں۔

ملک میں غذائی اجناس کی بلارکاوٹ سپلائی کو یقینی بنانے کیلئے ایف سی آئی نے مستعدی کے ساتھ لاجسٹک اسکیم بنائی ہے۔ مختص غدائی اجناس کواٹھانے کیلئے باقاعدگی کے ساتھ سپلائی کی گئی ہے جس سے سبھی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مناسب غذائی اجناس کی موجودگی بنی رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.