ETV Bharat / bharat

Rahul Gandhi Disqualified ملک کے لئے ہر قیمت چکانے کے لئے تیار ہوں، راہل گاندھی - رکنیت ختم ہونے کے بعد راہل گاندھی کا بیان

راہل گاندھی کو ہتک عزت کے ایک مقدمے میں لوک سبھا سے نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ اب الیکشن کمیشن بھی ان کی نشست پر ضمنی انتخاب کرانے کے لیے تیاری کر رہا ہے۔ لوک سبھا سے راہل کی رکنیت ختم ہونے کے بعد کانگریس نے مودی حکومت کو نشانہ بنایا اور اس پوری کارروائی کو سازش قرار دیا۔

راہل گاندھی
راہل گاندھی
author img

By

Published : Mar 24, 2023, 7:44 PM IST

Updated : Mar 24, 2023, 8:08 PM IST

راہل گاندھی جمعرات 23 مارچ تک وائناڈ سے لوک سبھا کے رکن تھے۔ لیکن آج جمعہ کو وہ سابق ایم پی بن گئے ہیں۔ ہتک عزت کے ایک مقدمے میں انہیں لوک سبھا سے نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ اب الیکشن کمیشن بھی ان کی نشست پر ضمنی انتخاب کرانے کے لیے تیاری کر رہا ہے۔ لوک سبھا سے راہل کی رکنیت ختم ہونے کے بعد کانگریس نے مودی حکومت کو نشانہ بنایا اور اس پوری کارروائی کو سازش قرار دیا۔ کانگریس کے علاوہ اپوزیشن پارٹیاں بھی راہل کی حمایت کر رہی ہیں اور اسے مرکزی حکومت کی آمریت قرار دے رہی ہیں۔

پارلیمنٹ کی رکنیت کھونے کے بعد کانگریس لیڈر راہل گاندھی کا پہلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ دراصل، انہوں نے ٹویٹ کیا ہے. جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ بھارت کی آواز کے لیے لڑ رہے ہیں اور اس کے لیے کوئی بھی قیمت ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ میں بھارت کی آواز کے لیے لڑ رہا ہوں، میں کوئی بھی قیمت ادا کرنے کے لیے تیار ہوں۔

اس سے قبل کانگریس نے کہا تھا کہ راہل گاندھی نے حقائق کی بنیاد پر مسلسل کھل کر بات کی ہے جس کے نتائج انہیں بھگتنا پڑ رہے ہیں۔ راہل کو سچ بولنے کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔ کانگریس لیڈر ابھیشیک منو سنگھوی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ راہل گاندھی بے خوف ہو کر بول رہے ہیں، انہوں نے سماجی، معاشی اور سیاسی مسائل پر کھل کر بات کی ہے۔ اس کا خمیازہ وہ بھگت رہے ہیں۔ وہ حقائق پر بات کرتے ہیں، چاہے وہ نوٹ بندی ہو، چین ہو یا جی ایس ٹی، انہوں نے لگاتار سوالات اٹھائے ہیں۔ اس لیے حکومت یہ سب کچھ ان کی آواز کو دبانے کے لیے کر رہی ہے۔ راہل بیرون ملک جاتے ہیں، انہیں جعلی قوم پرستی کے نام پر بولنے کی اجازت نہیں ہے۔

بہن پرینکا گاندھی نے ومیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا ۔ انہوں نے ایک کے بعد ایک ٹویٹ کر کے کئی تیکھے سوالات کیے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے پوچھا ہے کہ پورے خاندان (گاندھی خاندان) اور کشمیری پنڈت برادری کی توہین کرتے ہوئے آپ (پی ایم مودی) نے پوچھا تھا کہ وہ (گاندھی خاندان) پارلیمنٹ میں نہرو کا نام کیوں نہیں رکھتے؟ لیکن کسی جج نے آپ کو دو سال کی سزا نہیں دی۔ آپ کو پارلیمنٹ سے نااہل نہیں کیا گیا۔

پرینکا نے مزید کہا کہ راہل نے ایک سچے محب وطن کی طرح اڈانی کی لوٹ مار پر سوال کیا۔ کیا آپ کا دوست گوتم اڈانی ملک کی پارلیمنٹ اور ہندوستان کے عظیم لوگوں سے بڑا ہو گیا ہے کہ جب اس کی لوٹ مار کا سوال کیا گیا تو آپ چونک گئے؟ گاندھی خاندان نے ہندوستان کی جمہوریت کو اپنے خون سے سینچا ہے۔ جسے آپ ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس خاندان نے ہندوستان کے لوگوں کی آواز اٹھائی اور نسل در نسل سچ کے لیے لڑا۔ ہماری رگوں میں جو خون دوڑتا ہے اس کی خاصیت یہ ہے کہ یہ تم جیسے بزدل، اقتدار کے بھوکے آمر کے سامنے کبھی نہیں جھکا اور نہ کبھی جھکے گا۔ جو چاہو کرو."

مزید پڑھیں:Rahul Gandhi Disqualified راہل گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت منسوخ

Last Updated : Mar 24, 2023, 8:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.