ETV Bharat / bharat

Pegasus: 'بھارت میں غیر قانونی جاسوسی ناممکن': مرکزی آئی ٹی وزیر

اشونی ویشنو نے کہا کہ بھارت میں ایک قائم شدہ طریقہ کار ہے جس کے ذریعے قومی سلامتی کے مقصد کے لئے خاص طور پر کسی بھی عوامی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر یا عوامی تحفظ کے مفاد میں مرکز اور ریاستوں میں ایجنسیوں کے ذریعہ الیکٹرانک مواصلات کی قانونی مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔ الیکٹرانک مواصلات کی ان قانونی مداخلتوں کے لئے درخواستیں انڈین ٹیلی گراف ایکٹ، 1885 کے سیکشن 5 (2) اور انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ 2000 کی دفعہ 69 کے تحت متعلقہ قواعد کے مطابق کی گئی ہیں۔

Pegasus: 'بھارت میں غیر قانونی جاسوسی ناممکن'

author img

By

Published : Jul 22, 2021, 7:18 PM IST

وزیر الیکٹرانکس اینڈ آئی ٹی اشونی ویشنو نے پیگاسس اسپائی ویئر کے ذریعہ صحافیوں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور کچھ سیاست دانوں کی مبینہ جاسوسی معاملہ پر راجیہ سبھا میں بیان جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا 18 جولائی کو ایک انتہائی سنسنی خیز اسٹوری کو ایک ویب پورٹل کے ذریعہ شائع کیا گیا۔ اس اسٹوری میں سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ لیکن پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس سے ایک دن پہلے ہی یہ رپورٹس منظر عام پر آئیں۔ یہ محض ایک اتفاق نہیں ہوسکتا۔

ماضی میں واٹس ایپ پر پیگاسس کے استعمال سے متعلق ایسے ہی دعوے کیے جاتے رہے تھے۔ ان اطلاعات کی کوئی حقیقت پسندانہ بنیاد نہیں تھی اور ان کو سپریم کورٹ میں شامل تمام فریقوں نے واضح طور پر مسترد کردیا تھا۔ 18 جولائی 2021 کی پریس رپورٹس بھی بھارتی جمہوریت اور اس کے قائم شدہ اداروں کو بدنام کرنے کی ایک کوشش ثابت ہوتی ہے۔

موصوف نے کہا ہم ان لوگوں کو غلط نہیں ٹھہرا سکتے جنہوں نے تفصیل سے ان رپورٹس کو نہیں پڑھا ہے اور میں ایوان کے تمام معزز ممبران سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ حقائق اور منطق سے ان خبروں کی جانچ کریں۔

انہوں نے کہا کہ رپورٹ کی بنیاد یہ ہے کہ کنسورشیم کو 50،000 فون نمبروں کے ڈیٹا بیس تک رسائی حاصل ہوگئی ہے۔ الزام یہ ہے کہ ان فون نمبروں سے منسلک افراد کی جاسوسی کی جارہی تھی۔ تاہم، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اعداد و شمار میں فون نمبر کی موجودگی سے یہ ثابت نہیں ہوتا ہے کہ آیا کوئی فون پیگاسس سے متاثر ہوا تھا یا ہیک کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

فون کی تکنیکی جانچ کئے بغیر حتمی طور پر یہ بتانا ممکن نہیں ہے کہ آیا اس میں جاسوسی کی کوشش کی گئی ہے۔ لہٰذا، رپورٹ خود ہی واضح کرتی ہے کہ ڈیٹابیس میں نمبر کی موجودگی کا مطلب جاسوسی نہیں ہے۔

ویشنو نے کہا این ایس او گروپ کا خیال ہے کہ رپورٹس میں فراہم کردہ دعوے گمراہ کن تشریح پر مبنی ہیں۔ این ایس او نے یہ بھی کہا ہے کہ پیگاسس کو استعمال کرتے ہوئے دکھائے گئے ممالک کی فہرست غلط ہے اور متعدد ممالک جن کا ذکر کیا گیا ہے وہ این ایس او کے کلائنٹ بھی نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا 'نگرانی (جاسوسی) کی بات کی جائے تو بھارت کے قائم کردہ پروٹوکول کو دیکھنا ہوگا۔ مجھے یقین ہے کہ حزب اختلاف میں شامل میرے ساتھی جو برسوں سے حکومت میں ہیں ان پروٹوکول سے بخوبی واقف ہوں گے۔ چونکہ انہوں نے ملک پر حکمرانی کی ہے، لہٰذا وہ یہ بھی جانتے ہوں گے کہ ہمارے قوانین اور ہمارے مضبوط اداروں میں کسی بھی قسم کی غیر قانونی نگرانی ممکن نہیں ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: ایمنسٹی انٹرنیشنل اپنی تحقیقات پر قائم

بھارت میں ایک قائم شدہ طریقہ کار ہے جس کے ذریعے قومی سلامتی کے مقصد کے لئے خاص طور پر کسی بھی عوامی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر یا عوامی تحفظ کے مفاد میں مرکز اور ریاستوں میں ایجنسیوں کے ذریعہ الیکٹرانک مواصلات کی قانونی مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔ الیکٹرانک مواصلات کی ان قانونی مداخلتوں کے لئے درخواستیں انڈین ٹیلی گراف ایکٹ، 1885 کے سیکشن 5 (2) اور انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ 2000 کی دفعہ 69 کے تحت متعلقہ قواعد کے مطابق کی گئیں ہیں۔

مانیٹرنگ کے ہر معاملے کو مجاز اتھارٹی کے ذریعہ منظور کیا جاتا ہے۔ یہ اختیارات آئی ٹی (طریقہ کار اور معلومات کی روک تھام، نگرانی اور معلومات کا فیصلہ) کے قواعد، 2009 کے مطابق ریاستی حکومتوں میں مجاز اتھارٹی کو بھی دستیاب ہیں۔

اس رپورٹ کے ناشر کا بیان ہے کہ وہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ شائع شدہ فہرست میں نمبروں کی نگرانی کی جارہی تھی یا نہیں۔ جب ہم اس مسئلے کو منطق کے ذریعہ دیکھتے ہیں تو یہ واضح طور پر ثابت ہوتا ہے کہ اس سنسنی خیز دعوے کے پیچھے کوئی حقیقت نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.