اطلاعات کے مطابق مچھلی پکڑنے والی ایک کشتی 'آئی ایف بی رباح' جس پر 14 ماہی گیر سوار تھے، 13 اپریل 2021 کو تقریباً 0200 بجے نئے منگلور سے 40 ناٹیکل میل مغرب میں سنگاپور فلیگ مرچنٹ شپ (بحری جہاز) 'ایم وی اے پی ایل لی ہاورے' سے ٹکرا گئی۔
ساحلی محافظ کشتیوں کی تلاش اور بچاؤ کی کوششوں کے تحت بحریہ کی کشتیوں، تِلّان چنگ اور کلپینی کو گوا سے بحریہ کے طیارہ کے ساتھ اس علاقہ میں تعینات کیا گیا۔
دو ماہی گیروں کو بحفاظت سمندر کے کنارے پہنچا دیا گیا ہے، اور اب تک تین لاشیں مل چکی ہیں۔ باقی نو ماہی گیروں کو تلاش کرنے کا کام جاری ہے۔
بچاؤ کی ان کوششوں میں مدد کے لیے، کاروار سے غوطہ خوروں کی ایک ٹیم کے ساتھ گشت لگانے والے بحری جہاز، آئی این ایس سبھدرا کو روانہ کر دیا گیا ہے۔ یہ بحری جہاز 14 اپریل 2021 کو صبح نظر آیا۔ ڈوبی ہوئی ماہی گیر کشتی کا پتہ لگانے کے لیے اس علاقہ میں ماہر غوطہ خوروں کی دو ٹیمیں تلاش کرنے کے کام میں مصروف ہیں۔