مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع ایسٹ بنگال گراؤنڈ East Bengal Ground میں کھیلے گئے آئی ایف اے شیلڈ فٹبال ٹورنامنٹ 2021 IFA Shield Football Tournament 2021 کے فائنل میں دفاعی چیمپئن رئیل کشمیر ایف سی Defending Champion Real Kashmir FC اور سرینیڈی دکن ایف سی Sreenidi Deccan FC کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔
ایسٹ بنگال گراؤنڈ East Bengal Ground میں دونوں ٹیموںیں خطاب پر قبضہ کرنے کے لئے جارحانہ حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتری تھیں، کھیل کے آغاز سے ہی رئیل کشمیر ایف سی اور سرینیڈی دکن ایف سی کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔
کھیل کے 30 ویں منٹ پر ڈیوڈ میونوز نے گول کرکے سرینیڈی دکن ایف سی کو ایک صفر کی سبقت دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ پہلے ہاف کے اختتام تک رئیل کشمیر ایف سی کی جانب سے اسکور برابر کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہی، دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ جاری رہا۔
سرینیڈی دکن ایف سی کی ٹیم اپنی برتری میں مزید اضافہ کرنے کی کوشش میں مصروف رہی تو دوسری طرف رئیل کشمیر ایف سی اسکور برابر کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا چکا تھا۔کھیل کے مقررہ وقت تک سرینیڈی دکن ایف سی کی ٹیم ایک صفر کی سبقت برقرار رکھنے میں کامیاب رہی. مگر کھیل کے انجوری ٹائم 90+2 ویں منٹ پر فران گونسلایز نے گول کرکے نہ صرف رئیل کشمیر ایف سی کو برابری پر لاکھڑا کر دیا بلکہ میچ کو ایکسٹرا ٹائم میں بھی لے جانے میں کامیاب ہوگئے۔
کھیل کے ایکسٹرا ٹائم کے 101 ویں منٹ پر محمد اوال نے سیم سائیڈ گول کرکے رئیل کشمیر ایف سی کو 1-2 گول کی سبقت دلائی جو ایکسٹرا ٹائم کے اختتام تک برقرار رہی۔
ریئل کشمیر ایف سی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرینیڈی دکن ایف سی کو ایک دلچسپ اور اعصاب شکن میچ میں 1-2 سے شکست دے کر مسلسل دوسری مرتبہ آئی ایف اے شیلڈ کا خطاب اپنے نام کر لیا۔ یہ دوسرا موقع ہے جب مشرقی ہند کا کوئی کلب مسلسل دوسری مرتبہ آئی ایف اے شیلڈ کا خطاب اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا ہے۔
مزید پڑھیں: Kohli on Being Removed as ODI Skipper: ٹیسٹ ٹیم کے اعلان سے پہلے ہی مجھے ون ڈے کپتانی سے ہٹا دیا گیا تھا
واضح رہے کہ اس سے قبل ایسٹ بنگال ایسا واحد کلب ہے جس نے سب سے زیادہ 29 مرتبہ آئی ایف اے شیلڈ کا خطاب اپنے نام کیا ہے۔اس کے بعد موہن بگان کا نمبر آتا ہے اور آخر محمڈن اسپورٹنگ کو پانچ مرتبہ ہی جیت کا سہرا اپنے سر سجانے کا موقع ملا ہے۔ آخری مرتبہ رئیل کشمیر ایف سی کی ٹیم نے آئی ایف اے شیلڈ جیتی تھی، اس طرح کشمیر کی فٹبال تاریخ کا پہلا فٹبال کلب ہے جسے یہ خطاب جیتنے کا موقع ملا۔ ریئل کشمیر ایف سی مشرقی ہند کا پہلا کلب ہے جس نے اس خطاب کو جیتا۔