بھارتی فضائیہ کے سی 17 ہیوی لفٹ ٹرانسپورٹ طیارے نے آج راجستھان کے جودھپور ایئر بیس سے گجرات کے جام نگر کے لئے دو لیکویڈ آکیسجن ٹینکرز کو ایئر لفٹ کیا۔
راجستھان کے شہر جودھپور کے اسپتالوں میں آکسیجن کی قلت سے نمٹنے کے لیے مرکزی حکومت نے 30 تا 40 کلو لیٹرز آکسیجن کو گجرات کے جام نگر سے فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔
اس کام کے لیے فوج کا بھاری طیارہ جودھپور پہنچا تاکہ یہاں سے آکسیجن ٹینکرز کو لے جایا جا سکے۔ جام نگر میں ٹینکرز میں آکسیجن بھرنے کے بعد یہ ٹینکرز بذریعہ سڑک دوبارہ جودھپور واپس جائیں گے۔ تاخیر کی صورت میں انہیں دوبارہ ایئر لفٹ کیا جائے گا۔