ETV Bharat / bharat

میں چاہتی ہوں کہ آنے والے پہلوانوں کو انصاف ملے: ساکشی ملِک - خاتون پہلوان ساکشی ملِک

Sakshi Malik on WFI Suspension اولمپک میڈلسٹ ساکشی ملِک نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کی معطلی پر کہا ہے کہ نئے صدر کی تقرری کے خلاف پہلوانوں کی لڑائی جاری ہے تاکہ آنے والے پہلوانوں کو انصاف مل سکے۔

WFI
ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 24, 2023, 4:49 PM IST

Updated : Dec 24, 2023, 6:12 PM IST

اولمپک میڈلسٹ ساکشی ملِک

نئی دہلی: اسٹار خاتون پہلوان ساکشی ملِک نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کی معطلی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ آنے والے پہلوانوں کو انصاف ملے۔ واضح رہے کہ برج بھوشن سنگھ کے قریبی ساتھی سنجے سنگھ کی بطور ڈبلیو ایف آئی صدر تقرری سے متعلق جاری تنازعہ نے اس وقت نیا موڑ لے لیا جب مرکزی وزارت کھیل نے فیڈریشن کو مقرر کردہ ضابطہ اخلاق پر عمل نہ کرنے پر معطل کر دیا۔

وزارت نے ایک بیان میں ڈبلیو ایف آئی کے جلد بازی کے فیصلے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن نے موجودہ قواعد و ضوابط کو مکمل طور پر نظر انداز کیا ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ نو منتخب ادارہ سابقہ ​​عہدیداروں کے کنٹرول میں ہے۔ نو منتخب ڈبلیو ایف آئی صدر سنجے سنگھ نے 21 دسمبر کو اعلان کیا کہ انڈر 15 اور انڈر 20 قومی مقابلے سال کے اختتام سے پہلے اتر پردیش کے گونڈا میں ہونے جا رہے ہیں۔ وزارت کھیل نے کہا کہ یہ اعلان قواعد کی خلاف ورزی کر رہا ہے کیونکہ قواعد و ضوابط کے مطابق کھلاڑیوں کو کم از کم 15 دن کا وقت دینا ضروری ہے۔

ڈبلیو ایف آئی کی معطلی کے بعد ساکشی ملک نے کہا ہے کہ میں نے ابھی تک تحریری طور پر کچھ نہیں دیکھا۔ مجھے نہیں معلوم کہ صرف سنجے سنگھ کو معطل کیا گیا ہے یا پوری باڈی کو معطل کیا گیا ہے، ہماری لڑائی حکومت سے نہیں تھی بلکہ ہماری لڑائی خواتین ریسلرز کے لیے ہے۔ میں نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے لیکن چاہتی ہوں کہ آنے والے پہلوانوں کو انصاف ملنا چاہیے۔

  • भाई छोरी की कुश्ती छुड़वा दी छोरे के पद्म श्री ले लिया अब बोले की फेडरेशन रद्द करदी 🙄 यो काम पहले ही कर देते

    — Vijender Singh (@boxervijender) December 24, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ساکشی ملک کے علاوہ دیگر ریسلرز نے بھی ڈبلیو ایف آئی کی معطلی پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ مکے باز وجیندر سنگھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس لکھا کہ "بھائی آپ نے اپنی بیٹی کو کشتی چھوڑنے پر مجبور کیا، بیٹے کی پدم شری چھین لی، اب آپ کہتے ہیں کہ فیڈریشن کو معطل کردیا، آپ کو یہ کام پہلے کرنا چاہیے تھا۔

  • खेल मंत्रालय ने भारतीय कुश्ती संघ को निलंबित किया
    भले ही देर से पर एक उम्मीद की किरण ज़रूर जागी है की पहलवानों को इंसाफ़ मिलेगा !!!!

    — geeta phogat (@geeta_phogat) December 24, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ریسلر گیتا پھوگاٹ نے پوسٹ کیا ہے کہ اس اقدام سے پہلوانوں میں امید کی کرن روشن ہوگی کہ انہیں انصاف ملے گا۔ ریسلر ونیش پھوگاٹ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں ساحر لدھیانوی کا ایک شعر شیئر کیا گیا۔ "بس اس بات کا صبر ہے، اوپر والے کو سب خبر ہے"

یہ بھی پڑھیں

Last Updated : Dec 24, 2023, 6:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.